دبئی آکر ملازمت کی تلاش میں اپنا وقت اور رقم ضائع نہ کریں ورک پرمٹس پر حالیہ پابندی کے بعد پاکستانیوں کو خبر دار کردیا گیا

27  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد، دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )ہزاروں پاکستانی وزٹ اور ٹورسٹ ویزہ جاری ہونے کے بعد ملازمتوں کی تلاش میں دبئی جا رہے ہیں۔ تاہم معروف دبئی حکام اور ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستانیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ملازمت کی تلاش میں

دبئی آ کر اپنا وقت اور رقم ضائع نہ کریں، کیونکہ فی الحال دبئی حکومت نے ورک پرمٹس کے اجرا پر پابندی لگا رکھی ہے جس کے باعث ملازمتیں نہیں مل رہیں۔ریکروٹمنٹ ایجنسیز کے مطابق اس وقت صرف سرکاری اور نیم سرکاری سٹاف اور گھریلو ملازمین کو ورک پرمٹ جاری کیے جا رہے ہیں، دیگر شعبوں کے ملازمین کے لیے ورک پرمٹ پر فی الحال پابندی ہے۔ ریکروٹنگ ایجنسی النمس کارپوریشن کے ترجمان شیراز مغل نے بتایا کہ جب تک دبئی کی حکومت نجی شعبے کے لیے ورک پرمٹس اور ایمپلائمنٹ ویزوں کا اجرا شروع نہیں کر دیتی، پاکستانی افراد ملازمت کی تلاش میں دبئی آنے کی غلطی نہ کریں۔دوسری جانب اماراتی کمپنی اوور سیز لیبر سپلائی کی جانب سے بھی خبردار کیا گیا ہے کہ اگرچہ مارکیٹ میں نئے کارکنوں کی ضرورت ہے، تاہم ورک پرمٹس پر سے پابندی ہٹنے تک لوگوں کو یہاں آنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ انہیں ملازمت مل بھی گئی تو ورک پرمٹ جاری نہیں ہو سکے گا۔ دبئی امیگریشن حکام کا بھی

کہنا ہے کہ جو لوگ ٹورسٹ ویزہ پر آ رہے ہیں انہیں انٹری کی شرائط پوری کرنا ہوں گی اور صرف سیاحت ہی کرنی ہو گی۔یہ لوگ سیاحتی ویزے پر نوکری کی تلاش میں نہ آئیں ورنہ انہیں بھی فورا ًڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے۔دریں اثنادبئی حکام کی جانب سے دبئی کا سفر کرنے والے

مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی،دبئی پہنچے والے مسافروں کی چغتائی لیبارٹری اور اسلام آباد ڈائیگنازٹک سروس سے کرائے گئے کرونا ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوں گے،یہ حکمنامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا،وہ لیبارٹریاں جو دبئی حکام کے ساتھ رجسٹر ہیں صرف ان سے کرائے گئے کرونا ٹیسٹ ہی دبئی ائر پورٹ ہر قابل قبول ہوں گے،یہ حکمنامہ پاکستان سے دبئی کی پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ایئر لائنوں پر لاگو ہوگا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…