دفتر خارجہ میں بھارتی لابی کی موجودگی کا معاملہ علی امین گنڈا پور کے سنگین الزام پر محکمے کا ردعمل آگیا

3  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)دفتر خارجہ حکام نے محکمے میں انڈین لابی کی موجودگی کی تردید کردی۔ رانا شمیم احمد خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے بھی شرکت کی۔

رکن کمیٹی شمیم آرا نے وفاقی وزیر سے ان کے سابقہ بیان پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا علی امین نے کہا تھا کہ دفتر خارجہ میں بھارت نواز افسران ہیں، بتایا جائے وہ افسران کون کون ہیں، اس بیان کی وضاحت دی جائے۔علی امین گنڈاپور نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا بیان نہیں دیا، ایک اجلاس میں سابق افسران نے کہا تھا کہ ماضی میں ہمیں کشمیر پر بیان سے روکا جاتا تھا، میں نے اس تناظر میں بیان دیا تھا کہ ماضی میں دفتر خارجہ حکام کشمیر پر بات نہیں کرتے تھے۔دفتر خارجہ حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دفتر خارجہ میں انڈین لابی کی موجودگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، دفتر خارجہ کشمیر پالیسی کا فرنٹ لائن ہے جس کی وہی پالیسی ہوتی ہے جو ریاست اور حکومت کی ہوتی ہے۔حکام دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی متعدد بار خلاف ورزی کی جاتی ہے اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن ہم بڑے محتاط انداز میں جواب دیتے ہیں، کیونکہ سرحد کے پار بھی مسلمان ہیں، ہماری پالیسی یہ ہے کہ ہم ابتداء نہیں کرتے بلکہ ہمیشہ جواب دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…