سندھ ہائی کورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن اور رپورٹ کو کالعدم قراردیدیا عدالت کانیب ایف آئی اے اور ایف بی آرکو بڑا حکم جاری

17  اگست‬‮  2020

کراچی( آن لائن )سندھ ہائیکورٹ نے شوگر ملز مالکان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شوگر انکوائری کمیشن اور انکوائری رپورٹ کو کالعدم قرار دے دیا سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عمر سیال نے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا گیا ہے.

ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں شوگر انکوائری کمیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رپورٹ کالعدم قرار دی گئی ہے اور عدالت نے نیب ، ایف بی آر اور ایف آئی اے کو علیحدہ علیحدہ انکوائری کا حکم دیا ہے.عدالت نے قراردیا کہ نیب اور ایف بی آرکو گزشتہ کمیشن رپورٹ سے ہٹ کر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے، نیب آرڈیننس کے مطابق تحقیقات مکمل کی جائیں ،سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ شوگر انڈسٹری سے متعلق معلومات رکھنے والے ممبرز کو بھی شامل کیا جائے، کسی کو غیر قانونی یا ناجائز سبسڈی دی گئی ہے تو پتا لگایا جائے، کسی حکومتی عہدیدار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے تو تحقیقات کی جائے.عدالتی حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایف بی آر ٹیکس قوانین کے مطابق تحقیقات کرے، ایف آئی اے بھی شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ نظرانداز کرکے از سر نو تحقیقات کرے سندھ ہائیکورٹ کاکہنا ہے کہ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن اور اسٹیٹ بینک گزشتہ رپورٹ سے متاثر ہوئے بغیر اپنی ذمہ داری ادا کریں، جبکہ حکم نامے کی کاپی چیئرمین نیب، ڈی جی ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک کو ارسال کردی گئی ہے واضح رہے کہ شوگر ملز مالکان نے شوگر انکوائری کمیشن کی تشکیل اور رپورٹ کو چیلنج کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…