موجیں ختم ،وفاقی حکومت کاعیدالاضحی کے بعد دفتری اوقات معمول پرلانیکافیصلہ 3 اگست سے دفتری اوقات کیا ہوں گے؟ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

30  جولائی  2020

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی حکومت کاعیدالاضحی کے عددفتری اوقات معمول پرلانیکافیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا کی صورتحال میں بہتری آںے کے بعد اب دفتری اوقات کو بھی معمول پر لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 3 اگست سے دفتری اوقات صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔

اس حوالے سے مزید بتایا جا رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں،ڈویژنزکونوٹیفکیشن ارسال کردیا ہے جس کے مطابق عید کے فوری بعد دفاتر کے اوقات معمول پر آجائیں گے۔ خیال رہے کہ پوری دنیا کی طرح کورونا نے پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے تھے جس کے بعد پاکستان میں بھی بیشتر ممالک کی طرح لاک ڈان کر دیا گیا تھا، لیکن حالات معمول پر آنے کے ساتھ ساتھ اب عوام کو ریلیف دیا جا رہا ہے جس کے بعد کوشش کی جا رہی ہے کہ روزانہ کے معاملات کو پہلے کی طرح معمول کے مطابق کر دیا جائے، تاہم اس وقت ملک بھر میں عید کا سماں ہے، لیکن عید بھی حکومتی احکامات کے مطابق منائی جا رہی ہے، ساتھ ہی ساتھ لوگوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عید منائیں۔خیال رہے کہ اس وقت دنیا بھر کے مسلمانوں میں عید کی خوشیاں پائی جا رہی ہیں۔ تاہم ملک بھر میں عید کی تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہبازگل نے عید کی تعطیلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے موقع پر 3 چھٹیاں دی جائیں گی۔ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عید کیلئے صرف 1 چھٹی دی جائے گی، تاہم حکومت نے اس کی تردید کر دی ہے۔واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے کچھ روز قبل اعلان کیا تھا کہ ملک میں یکم اگست کو عید الاضحی منائی جائے گی۔

اس اعلان کے بعد گزشتہ عید کی طرح اس مرتبہ بھی رویت ہلال کمیٹی اور فواد چوہدری کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا ۔ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے ایک روز بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر عید الاضحی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ہوگی، تاہم بدھ 22 جولائی کی شام کو جس نے بھی ذی الحج کا چاند دیکھا، اس نے یہی کہا کہ یہ دوسرے دن کا چاند ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے عید 31 جولائی کو کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بعد ازاں رویت ہلال کمیٹی نے 21 جولائی کو ہونے والے اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ چونکہ بادلوں کی وجہ سے چاند نہیں دیکھا جا سکا، اس لیے عید الاضحی 31 جولائی کی بجائے یکم اگست بروز ہفتہ کو ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…