طیارہ حادثہ کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کا حکم، وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں ہونے والے فضائی حادثوں کی رپورٹس بھی منظر عام پر لانے کی ہدایت کر دی

28  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری اور واقعہ سے جڑے حقائق کو منظر عام پر لانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، عید کے موقع پر طیارہ حادثہ قوم کیلئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے، میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں اور دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہوں، اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقتات میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے،

حقائق اور تفصیلات سے عوام کو مکمل طور پر آگاہ کیا جائے گا، سول ایوی ایشن، پی آئی اے، متعلقہ اداروں اور ہوائی سفر سے منسلک عوامل میں اصلاحات کے عمل کو تیز کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت پی آئی اے مسافر طیارہ حادثہ کے حوالہ سے اعلیٰ سطح کی بریفنگ کے موقع پر کیا۔اجلاس میں وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، سیکرٹری ہوا بازی ڈویڑن حسن ناصر جامی، چیف ایگزیکٹو پی ا?ئی اے ایئر مارشل ارشد محمود ملک و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔وزیرِاعظم عمران خان کو طیارہ حادثہ کی تحقیقات، حادثہ کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کو یقینی بنانے کیلئے ملکی اور غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کئے جانے اور اب تک کی پیشرفت کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِاعظم عمران خان نے طیارہ حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر یہ حادثہ قوم کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں تاہم حکومت متاثرین کو یقین دلاتی ہے کہ اس افسوسناک واقعہ میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ حادثہ کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری اور واقعہ سے جڑے حقائق کو منظر عام پر لانے کیلئے کوئی کسر روا نہ رکھی جائے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ انکوائری رپورٹ میں سامنے آنے والے تمام حقائق اور تفصیلات سے عوام کو مکمل طور پر ا?گاہ کیا جائے گا۔ ماضی میں ملک میں ہونے والے ہوائی حادثوں پر بات کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ ماضی میں ہونے والے تمام حادثوں کی رپورٹس بھی منظر عام پر لائی جائیں تاکہ عوام کو اس حوالہ سے حقائق سے آگاہی میسر آسکے۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ شہید ہونے والے مسافروں کے خاندانوں کو ہر ممکنہ سہولت اور معاوضہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ان متاثرین کو بھی معاوضہ ادا کرنے کیلئے پیکیج تیار کیا جائے جن کے گھر یا املاک اس حادثہ سے متاثر ہوئی ہیں۔وزیرِاعظم نے کہا کہ ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ سول ایوی ایشن، پی آئی اے، متعلقہ اداروں اور ہوائی سفر سے منسلک عوامل میں اصلاحات کے عمل کو تیز کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…