یوٹیلیٹی سٹور سے چینی لینے کا معاملہ ،مرتضیٰ جاوید عباسی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

16  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاہے کہ یوٹیلیٹی سٹور کے واقعہ کوغیر قانونی کاروائی بنا کر پیش کرنا انتہائی قابل مذمت، قابل افسوس اور شرمناک ہے،غریبوں کے لئے یوٹیلیٹی سٹور سے چینی خریدنے میں کس قانون کی خلاف ورزی ہوئی؟ ۔

ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں غریبوں اور ناداروں کو دینے کے لئے یوٹیلیٹی اسٹور سے چینی اور دیگر اشیاء خریدیں۔ انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے متعلقہ منیجر نے حلفیہ بیان دیا کہ یہ سامان غریب لوگوں کو دینے کے لئے خریدا گیا،دھونس، دھاندلی کے الزامات بے بنیاد، لغو اور کردار کشی کی حکومتی مہم کا حصہ ہیں ے انہوں  نے کہاکہ ذہنی بیمار حکمرانوں پر افسوس ہے جنہوں نے غریبوں کے لئے خریدے گئے سامان کی بھی پوری دنیا میں مشہوری کر دی،یوٹیلیٹی سٹور سے غریبوں کے لئے چینی خریدنا بھی جرم بن گیا ہے،عوام کی چینی پر 507 ارب کا ڈاکہ ڈالنے والوں نے 76 ہزار کی غریبوں کے لئے چینی پر شور مچایا ۔انہوں نے کہاکہ ایسے حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے جنہیں غریبوں کے لئے 76ہزار کی چینی پر اعتراض ہے،کاش حکومتی عہدیدار غریب عوام کے آٹا اور چینی پر وزیراعظم عمران نیازی اور ان کے حواریوں کے ڈاکے پر بھی اسی طرح شور مچاتے، ان تمام حکومتی عہدیداروں پر افسوس ہے جنہوں نے جھوٹ کا طوفان کھڑا کیا،قوم کو پتہ چل گیا کہ حکومت کی تمام توجہ اپوزیشن ارکان اور ان کے بچوں پر ہے،کاش عمران نیازی حکومت کی ایسی توجہ کورونا کے خاتمے اور عوام کی مدد پر ہوتی ،عمران نیازی حکومت غریبوں کو کچھ دے نہیں سکتی اور دوسروں کو غریبوں کو دیتے ہوئے دیکھ بھی نہیں سکتی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…