’’کپتان نہ خود کھاتا ہے اور نہ ہی دوسروں کو کھانے دے گا ‘‘ عمران خان نے جو کہا کر دکھایا ، احساس پروگرام کے تحت رقم کی غریب عوام تک منتقلی دوسرے مرحلے میں داخل ہوتے ہی وزیراعظم نے کیا بڑا حکم جاری کر دیا؟

2  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث ملازمت سے محروم ہونے والے افراد کیلئے احساس کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت ملازمت سے محروم ہونے والے افراد اندراج کرکے رقم کے حصول کیلئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں، ویب سائٹ پر رجسٹرڈ بے روز گار افراد کو 12 ہزار روپے فی کس دیے جائیں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

لاک ڈاؤن کے منفی اثرات معیشت پر اثر اندازہو رہے ہیں، کورونا وائرس کب تک چلے گا نہیں جانتے،کم ازکم چھ ماہ یا ایک سال تک ہمیں اسی صورتحال میں رہنا پڑے گا، میں خود کورونا ریلیف فنڈ کی نگرانی کررہا ہوں ، پیسے شفاف طریقے سے تقسیم کیے جائیں گے اس کا آڈٹ ہوگا اور عوام کے سامنے رقم کی تفصیل بھی سامنے لائی جائیگی،اس وقت برصغیر میں سب سے کم پیٹرول کی قیمت پاکستان میں ہے، قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں،پٹرول کی قیمتوں کے ساتھ تمام اشیاء کی قیمتیں نیچے آنی چاہئیں، انتظامیہ کو ہدایت کر دی ہے قیمتیں نیچے لائی جائیں۔ ہفتہ کو کورونا ریلیف فنڈ کے ویب پورٹل کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے احساس کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے کیلئے ویب پورٹل کے آغاز کا بھی اعلان کیا جہاں ملازمت سے محروم ہونے والے افراد اندراج کرکے رقم کے حصول کیلئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک 3 ہفتوں میں 68 لاکھ خاندانوں میں 81 ارب روپے سے زائد تقسیم ہوچکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم ملازمت سے محروم ہونے والے افراد کیلئے ویب سائٹ کا آغاز کررہے ہیں جہاں وہ اندراج کرکے رقم حاصل کرسکتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ احساس کیش پروگرام کی طرح بے روزگاروں کو بھی رقم دیں گے، متاثرہ افراد کو تفصیل دینی ہوگی کہ وہ کہاں کام کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ویب سائٹ پر اندراج میں مشکل ہو وہ کسی کی مدد لیں، ٹائیگر فورس لوگوں کے

ویب سائٹ پر اندراج میں مدد کرے۔انہوں نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات دینے والے افراد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میں خود کورونا ریلیف فنڈ کی نگرانی کررہا ہوں اور اس کے تحت پیسے شفاف طریقے سے تقسیم کیے جائیں گے اس کا آڈٹ ہوگا اور عوام کے سامنے رقم کی تفصیل بھی سامنے لائی جائے گی۔عمران خان نے کہا کہ اس فنڈ میں دیے جانے والے عطیات میں 4 گنا عطیات حکومت خود

شامل کریگی تاکہ ان فنڈز کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچایا جاسکے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم تعمیراتی صنعت کو پوری طرح کھول رہے ہیں اور انہیں مراعات بھی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت برصغیر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سب سے قیمت پاکستان میں ہے اور اب تک ایک ماہ میں پیٹرول پر 30 روپے اور ڈیزل پر 42 روپے کم کیے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیویارک سب سے

زیادہ متاثر ہوا تاہم وہاں بھی صنعتیں کھولی جارہی ہیں جتنی زیادہ صنعتیں کھلی گیں اتنا زیادہ روزگار ملے گا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ لاک ڈائون کے منفی اثرات اتنے زیادہ ہیں کہ امیر سے امیر حکومت بھی اسے برداشت نہیں کر سکتی۔وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار افراد کی مشکلات سے آگاہ ہیں، بیروزگار افراد کی مالی امداد کی جائیگی، بیروزگار افراد کیلئے فنڈ میں چارگنا حکومت شامل کرے گی،

بیروزگار افراد صرف اتنا بتائیں گے وہ کہاں کام کر رہے ہیں، بیروزگار افراد ایپلی کیشن ویب پورٹل پر رجسٹر ہوں۔وزیراعظم نے کہاکہ کہ جن کے کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو ٹیسٹ آئے ہیں ان کو اپنے گھروں میں قرنطینہ کرنا چاہیے، شہری گھروں سے باہرنکلتے ہوئے احتیاط کریں،عوام احتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔

انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کب تک چلے گا نہیں جانتے، کم ازکم چھ ماہ ایک سال تک ہمیں اسی صورتحال میں رہنا پڑے گا۔عمران خان نے کہا کہ ٹائیگرفورس ہریونین کونسل میں ڈیسک بنائے،ٹائیگرفورس ہریونین کونسل میں تفصیلات اکٹھی کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ کوشش ہے مستحقین کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں، بے روزگارافراد کیلئے پروگرام سیاست سے بالاترہوگا۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں

ٹیکس کلیکشن نیچے چلی گئی ہے، ہم نے اپنی صنعتوں کوچلانے کیلئے ان کی مددکرنی ہے،حکومت رقم صرف میرٹ کے مطابق دیگی۔وزیراعظم کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے میں رجسٹریشن کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہاکہ یہ پروگرام ان افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جو کورونا وائرس کے باعث ملازمت سے

محروم ہوچکے ہیں اور وہ حکومت کے پورٹل پر رجسٹر ہوسکتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ صرف اسی ویب پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے آپ کا شناختی کارڈ اور موبائل فارم مانگا جائے گا، اس کے بعد کوڈ داخل کریں جس سے وائرس سے بچاؤ کے لیے تصدیق کی جائے گی اور نادرا سے منسلک فارم کھلے گا جس میں تنخواہ اور پیشے کی تفصیلات پوچھی جائیں گی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ فارم میں ذاتی کاروبار اور ملازمت سے متعلق، کمپنی، ٹھیکیدار یا آجر کا نام پوچھا جائے گا، جس کے بعد ضلع یا تحصیل کا نام درج کرنا ہوگا۔بعدازاں ثانیہ نشتر نے فارم میں موجود تصدیق نامہ پڑھ کر سنایا اور بتایا کہ یہ پورٹل 2 سے 3 ہفتے تک درخواستوں کیلئے کھلا ہے۔وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 42 روپے کمی کی ہے۔

وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے چھوٹے کاروباروں کی مدد کے لیے حکومت کی جانب سے ریلیف کے اقدامات کی تفصیلات بتائیں۔حماد اظہر نے کہا کہ حکومت 5سے 70 کے وی بجلی ماہانہ استعمال کرنے والے افراد کے 3 ماہ کا بجلی کا بل ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ دیگر اقدامات میں شرح سود میں کمی اور تعمیراتی شعبے کے لیے غیر معمولی مراعات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹے کاروباروں کے لیے بلا سود قرضے کی اسکیم بھی لائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…