مسافر ٹرینیں کس تاریخ سے چلائی جائینگی؟ وزیر ریلوے شیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا

21  اپریل‬‮  2020

راولپنڈی(این این آئی) وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم سے تمام میڈیا اور سیاستدانوں سے دوستی کرنے کا کہا ہے،5 تاریخ سے ٹرین چلا رہے ہیں، کسی بھی جگہ ضرورت ہوئی تو موبائل ہسپتال کھڑا کردیں گے،نیب میں میرے 2 موکل ہیں، میں نے دم والی بات مذاق میں کی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کورونا بڑھ رہا ہے، راولپنڈی میں کورونا کے 196 متاثرہ مریض ہیں ، 6 مریض یورالوجی اور 6 ریلوے اسپتال میں وینٹیلیٹر پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کو بچانا ہے اس لیے راجا بازار میں سنیما توڑ کر ہسپتال میں شامل کر رہے ہیں، ضرورت پڑی تو تمام نجی ہسپتالوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیں گے۔وزیر ریلوے نے کہاکہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ریلوے کے مزدوروں نے 5 کروڑ سے زیادہ عطیہ کیا ہے لہٰذا سب لوگوں کو عمران خان کے فنڈ میں دل کھول کرعطیہ دینا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ 5 تاریخ سے ٹرین چلا رہے ہیں، کسی بھی جگہ ضرورت ہوئی تو موبائل ہسپتال کھڑا کردیں گے۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ تمام سیاسی مخالفین کو موجودہ حالات میں صلح کرلینی چاہیے اس لیے وزیراعظم سے کہا ہے تمام میڈیا اور سیاستدانوں سے دوستی کرلیں۔شیخ رشید نے کہا کہ کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا، ہمیں ملک بچانا ہے اور شہبازشریف قومی حکومت کا خواب لے کر واپس آئے تھے۔نیب سے متعلق سوال پر انہوںنے کہاکہ نیب میں میرے 2 موکل ہیں، میں نے دم والی بات مذاق میں کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…