“شہباز تتلہ نے میری بیوی سے زیادتی کی جس پر اسے قتل کردیا گرفتار پولیس افسر مفخر عدیل نےسب کچھ اگل دیا، تہلکہ خیز انکشافات

11  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گرفتار ایس ایس پی مفخر عدیل نے پولیس کو بیان دیا شہباز تتلہ نے میری بیوی سے زیادتی کی جس پر اسے قتل کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قتل کے مقدمے میں مطلوب مفرور ایس ایس پی مفخرعدیل کو سکیورٹی اداروں کی مدد سےگزشتہ روز گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم نے پولیس کو اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا جس میں اس نے انکشاف کیا ہے کہ اسی نے شہباز تتلہ کو قتل کیا اور لاہور سے فرار ہوگیا۔مفخر عدیل نے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ 2012ء میں میری سابقہ بیوی اسما ناراض ہو کر شہباز تتلہ کے گھر گئی، شہباز تتلہ کے گھر میں اس وقت کوئی موجود نہ تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے اسما کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی اور اسی بات کو لے کر میری اپنی بیوی سے علیحدگی ہوگئی۔مفخرعدیل نے بتایا کہ شہباز تتلہ نے میری موجودہ بیوی علیزہ کے ساتھ بھی زیادتی کی کوشش کی اور اس کو میری سابقہ بیوی کے ساتھ کی گئی حرکت کے بارے میں بھی بتایا، یہ تمام بات میری موجودہ بیوی نے مجھے بتائی جس پر میں انتقام کی آگ میں جلنے لگا اور میں نے شہباز تتلہ کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔گرفتار ایس ایس پی کے مطابق شہباز تتلہ کے قتل کے بعد پہلے گوجرانوالہ گیا وہاں دو روز قیام کے بعد اسلام آباد چلا گیا اور اسلام آباد میں دو دن رہنے کے بعد وہ گلگت بلتستان چلا گیا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے مجھے گرفتار کرلیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…