سانحہ اے پی ایس کے ورثا ٹھیک کہتے تھے واقعہ خود کرایا گیا، احسان اللہ احسان کہاں ہے؟سینٹ میں سوالات اٹھ گئے

11  فروری‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن )سینیٹر ورہنما مسلم لیگ ن مشاہد اللہ خانے سینیٹ میں خطاب کے دوران حکومت سے سوال کیا ہے کہ آرمی پبلک سکول میں معصوم بچوں کو قتل کرنے والا احسان اللہ احسان کہاں ہے؟ احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور کے کلبوشن کے ملک سے باہر چلے جانے کے بیان کو بھی سنجیدہ لینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشاہد اللہ نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بتائے کہ آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کا قاتل احسان اللہ احسان کہاں ہے؟۔اس ملک میں ہو کیا رہا ہے ؟ ان کا کہنا ہے کہ جواب دینا حکومت کا کام ہے کسی اور کا نہیں ۔ مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ ایک وفاقی وزیر نے ٹی وی پر آکر کہا تھا کہ کلبھوشن جا چکا ہے، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ کلبھوشن کو ٹی وی پر لا کر دکھایا جائے کہ وہ کہاں ہے۔مشاہد اللہ نے کہا کہ پہلے وفاقی وزیر کی بات کو ہم نے زیادہ سنجیدہ نہیں لیا ، تاہم ہو سکتا ہے کہ کلبھوشن ملک سے باہر چلا گیا ہو۔احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کے بعد اس معاملے کو سنجیدہ لیناہوگا۔ تحریک انصاف ہماری حکومت میں کلبھوشن کا بہت نام لیتی تھی اب خاموش ہے۔ ۔ مشاہد اللہ نے کہا مجھے اب سمجھ آیا اے پی ایس شہدا کے وارث ٹھیک کہتے تھے کہ یہ واقعہ خود کرایا گیا ہے واضح رہے کہ سیکیورٹی حکام نے احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی تصدیق کر دی تھی۔کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے آڈیو بیان میں دعوی کیا تھا کہ وہ سرکاری تحویل سے فرار ہوگیا اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ احسان ایک حساس آپریشن کے دوران فرار ہوا، اسے اپنے جرائم کی سزا ملنا تھی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…