امریکہ کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے روز ہی پاسداران انقلاب کے ایک اور انتہائی اہم سینئر کمانڈر پر بھی حملے کا انکشاف، یہ اعلیٰ شخصیت کون تھی اور اس مشن کا کیا بنا؟تفصیلات سامنے آگئیں

11  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے روز ہی پاسداران انقلاب کے ایک اور انتہائی اہم سینئر کمانڈر پر بھی حملہ کیا جو ناکام ہوگیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے روز ہی پاسداران انقلاب کے ایک اور انتہائی اہم سینئر کمانڈر عبدالرضا شہلائی پر یمن میں حملہ کیا گیا جو ناکام ہوگیا۔

امریکی عہدیدار نے مزید بتایا کہ عبدالرضا شہلائی پر فضائی حملہ کیا گیا لیکن امریکا کا یہ مشن ناکام ہوا۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی کمانڈر عبدالرضا شہلائی پر الزام لگایا کہ وہ امریکی شہریوں اور عراق میں امریکی اتحادی فوجیوں سمیت دنیا بھر میں امریکی اتحادیوں کے طویل قتل و غارت گری میں ملوث ہے۔دوسری جانب امریکی عہدیدار کے انکشاف پر پینٹاگون نے انتہائی مخصوص آپریشن پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…