حکومت کا آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے بڑی منظوری دے دی

1  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا

جس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق ترمیمی بل کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس معمول سے ہٹ کر طلب کیا گیا تھا جو دو بجے وزیراعظم ہائوس میں شروع ہوا ۔ وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ترمیمی بل تیا ر کیا جسے منظور کر لیا گیا ہے ۔ آرمی ایکٹ کل پارلیمنٹ میں پیش کیا جا سکتا ہے ۔آرمی ایکٹ ترمیم میں چیف آف آرمی سٹاف کی توسیع واضح کی گئی ہے ۔ سپریم کورٹ کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے آرمی ایکٹ ترمیم کئی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کے فیصلے میں کہا تھا کہ حکومت چھ ماہ کے عرصے میں موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی نہ کر سکی تو جنرل باجوہ عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…