بھارت میں مسلمانوں کے گرد گھیرا تنگ پاکستان میں حکومت گرانے کیلئے کیا طریقہ استعمال کیا جارہا ہے ؟ شیخ رشید کا صبر جواب دے گیا ، بڑ ااعلان کر دیا

13  دسمبر‬‮  2019

راولپنڈی(آن لائن)وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منتخب حکومت کو گرانے کے لیے غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی زبان استعمال ہو رہی ہے۔راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ نیب کی ریکوری آ رہی ہے،

نیب سے اچھی خبریں آئیں گی، پیسہ بھی واپس آئے گا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی ضمانت ہوئی اچھی بات ہے،بلاول بھٹو زرداری 18 سال کے تھے جب وہ 5 کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ تمام جماعتوں کا فرض ہے کہ مشاورت سے الیکشن کمشنر لے آئیں، کشمیر کے علاوہ پورے بھارت میں مسلمانوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور وکلاء کے جھگڑے کے بعد صف ماتم بچھی ہوئی ہے، اسلام آباد میں طلباء تصادم کا واقعہ بھی افسوس ناک ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ 3 ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی، حکومت نے معیشت کو مستحکم کر دیا ہے، اب ملک بہتری کی طرف جائے گا، فری ٹریڈ پالیسی لا رہے ہیں۔وزیرِ ریلوے نے یہ بھی کہا کہ رائے ونڈ ٹرین چلانے جا رہے ہیں، ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کی مراعات کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان سے بات کروں گا، 12 سے 15 فریٹ ٹرینیں چلا رہے ہیں۔۔شیخ رشید نے کہا کہ مریم نوازکو بیرون ملک جانے کی اجازت کے بارے میں اچھا نہیں دیکھ رہا، آصف زرداری کی ضمانت اچھی بات ہے، منتخب حکومت کوگرانے کے لئے سخت جملے استعمال کئے جارہے ہیں، مارچ تک حالات بہترہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…