آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قومی اسمبلی کااجلاس،بڑے اقدام کا اعلان کردیاگیا

30  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق    قومی اسمبلی کا اجلاس4 دسمبرکوبلانے کے لیے سمری ایوان صدرارسال کر دی گئی ہے، وزارت پارلیمانی امور نے سمری ارسال کی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اہم امور پر قانون سازی ہو گی۔ اپوزیشن مہنگائی اور گراں فروشوں کے خلاف اقدامات سمیت دیگر عوامی مسائل اٹھائے گی۔ آرمی چیف

کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق حکومت اپوزیشن کے درمیان آئندہ ہفتے رابطوں کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد باضابطہ قانون سازی کا عمل شروع ہو گا۔یاد رہے کہ تین روز تک سپریم کورٹ میں جاری رہنے والی آرمی چیف کیس کی سماعت کے اختتام پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت دیگر ججز نے فیصلہ دیا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے چھ ماہ کے اندر قانون سازی کی جائے۔ 6 ماہ بعد قانون سازی کا جائزہ لیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…