الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی تعیناتی کا صدارتی نوٹیفکیشن معطل ،معاملہ کہا ں طے ہونا چاہئے ؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے مہلت دیدی

4  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی تعیناتی کا صدارتی نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ عدالت نے وکیل جہانگیر خان جدون کی درخواست پر حکم جاری کیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے

کہا آئندہ سماعت تک ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا، معاملہ پارلیمنٹ میں ہی طے ہونا چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین سینٹ پر پورا اعتماد ہے، پارلیمنٹ کی توقیر ہمارے لیے مقدم ہے، پارلیمنٹ میں منتخب نمائندوں کو ایسے فیصلے خود کرنے چاہیں۔وکیل نے موقف اپنایا کہ تین میٹنگز ہوئی ہیں لیکن حالات خراب ہونے کی وجہ سے پیش رفت نہیں ہو سکی، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا جس معاملے کا آپ حوالہ دے رہے ہیں اس کو بھی پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے۔ عدالت نے استفسار کیا ابھی قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کو کتنا وقت چاہیے، جس پر وکیل نے استدعا کی کہ چار ہفتے کا مزید وقت دے دیا جائے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ بھی قریب ہے آپ جلد اس کو حل کرلیں، الیکشن کمیشن اس وقت تقریباً غیر فعال ہے، 7 دسمبر سے پہلے یہ معاملہ حل کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…