میرے خلاف تمام کاررائیوں پر سرعام معافی مانگیں اور ساتھ ہی ۔۔۔!!! ڈیل کی پیشکش پرنوازشریف کھل کر سامنے آگئے ، اپنی شرائط بتا دیں

9  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے اور قانونی جنگ لڑیں گے۔میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو کی جانے والی پیشکش بحیثیت مجموعی ویسی ہی ہے جو انہیں تب دی گئی تھی جب وہ لندن میں تھے۔

یہی پیشکش نواز شریف کو 2018ء کے عام انتخابات سے قبل دی گئی تھی۔میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کا جواب اس وقت بھی وہی تھا اور اب بھی واضح الفاظ میں یہی ہے کہ آپ نے جو میرے ساتھ کیا ہے اسے واپس لے لیں اور میرے خلاف کی گئی کارروائیوں پر سرعام معافی مانگیں۔۔اسی حوالہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس سابق وزیر اعظم نوازشریف کو پیش کر نے کے علاوہ کچھ نہیں ،مریم نواز کو اپنے والد کی آنکھوں کے سامنے گرفتار کیا گیا ، والد ملاقات بھی نہیں کر سکتیں ،کیا آپ اس طرح کے کسی شخص سے ڈیل کی توقع رکھ سکتے ہیں۔ ایک انٹرویومیں مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ حکمرانوں کے پاس نواز شریف کو پیشکش کرنے کے علاوہ کچھ نہیں، جب بھی کسی مقدمے میں ان کے خلاف فیصلے کا اعلان ہونے والا ہوتا ہے، ڈیل کے حوالے سے گفتگو مختلف فریقین کو پیغام دینے کیلئے جان بوجھ کر پھیلا دی جاتی ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے اصولوں کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں سے ان کی تذلیل کرنے اور بدنام کرنے کا ہر قدم اٹھایا گیا ہے، ان کی صاحبزادی کو ان کی آنکھوں کے سامنے گرفتار کیا گیا، وہ ان سے نہیں مل سکتیں، کیا آپ اس طرح کے کسی شخص سے ڈیل کی توقع کرسکتے ہیں جس نے اتنا کچھ برداشت کیا اور جمہوری مقصد کیلئے جامع تکلیف برداشت کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…