عمران خان وائٹ ہاؤس پرفارمنس بمقابلہ نواز شریف، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کی کن الفاظ میں تعریف کی اور عمران خان سے متعلق کیا پیشنگوئی کردی؟

24  جولائی  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اینکر پرسن کامران خان نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی ہمیشہ خواہش ہوتی ہے ان کے ملک کا سربراہ دنیا کے کس بھی ملک کے سربراہ سے ملاقات کرے تو اٹھنے بیٹھنے کا سٹائل ، گفتگو کا لہجہ کھڑک ہونا چاہیے ۔عمران خان کی امریکی صدر کیساتھ ملاقات نے بہت اچھا اثر چھوڑا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں نے وزیراعظم کے اسٹائل ،پراعتماد گفتگو کے انداز کو بہت زیادہ سراہا ہے ۔ معروف اینکر پرسن نے اس ملاقات کا موازنہ سابق وزیراعظم سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب میاں نواز شریف اپنے دور حکومت میں اس وقت کےامریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کیلئے گئے تھےتو ان کا کیا انداز تھا؟ یقینا اگر دونوں ملاقاتوں کی ویڈیوز اور تصاویروں کو دیکھیں آپ کو ان میں زمین اور آسمان کا فرق نظر آئے گا ۔ وزیراعظم عمران خان کی ملاقات میں ان کے اسٹائل اور پر اعتماد گفتگو کے انداز کو دیکھ کر پاکستانیوں کا سینہ یقینا فخر سے چوڑا ہو ا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کے دوران پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں 2020 کے الیکشن جیت جاتا ہوںاور اگر میں اوول ہائوس تو امیدکرتا ہوں کہ عمران خان 2023 کا الیکشن جیت جائیں گے ، انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں اوول ہائوس سے بیٹھ کر ان کیلئے الیکشن کمپیئن بھی چلائیں گے ۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرمجوش اور فراخدلانہ میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا پر لازم ہے کہ 4 دہائیوں سے جنگ کے شکار افغان عوام کو امن دیں، میں صدر ٹرمپ کو یقین دلاتا ہوں پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کیلئے جو ممکن ہوا کرے گا، مسئلہ کشمیر پر صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر بھارتی رد عمل پر حیرانی ہوئی،

کشمیریوں کی نسلیں 70 برس سے مشکلات جھیل رہی ہیں اور اب تنازع کا حل چاہتی ہیں۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمجوش اور فراخدلانہ میزبانی اور پاکستان کا نکتہ نظر سمجھنے پر صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہاکہ دنیا پر لازم ہے کہ 4 دہائیوں سے جنگ کے شکار افغان عوام کو امن دیں،

میں صدر ٹرمپ کو یقین دلاتا ہوں پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کے لیے جو ممکن ہوا کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر بھارتی رد عمل پر حیرانی ہوئی، کشمیریوں کی نسلیں 70 برس سے مشکلات جھیل رہی ہیں اور اب تنازع کا حل چاہتی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کشمیر کے مسئلہ پر

پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی جس پر وزیراعظم نے ان کی پیشکش کو قبول کیا تھا تاہم بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت کا مستقل مؤقف رہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات دونوں ملک باہمی طور پر طے کریں گے، کسی بھی قسم کی بات چیت پاکستان کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی کے خاتمے سے مشروط ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…