نوازشریف کی وہ حرکت جس سے متحدہ عرب امارات پاکستان سے ناراض ہوگیا خواجہ آصف کو بھی شکایت لگائی ،معاملہ کیا تھا؟برسوں بعد تہلکہ خیز انکشاف

  منگل‬‮ 25 جون‬‮ 2019  |  11:30

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک میں نواز شریف کے ذاتی تعلقات آج بھی موجود ہیں، پاکستان کے عرب ممالک سے تعلقات نواز شریف کی معرفت نہیں تھے، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے خیرخواہ ہیں،اس سے قطع نظر کہ حکمران کون ہیں انہیں ملک کا مفاد مدنظر رکھنا چاہئے، پاکستان میں حکمران کوئی بھی ہوںیہ تعلقات اسی طرح رہیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ بات بھی درست ہے کہ عرب ممالک نواز شریف سے کچھ ناراض رہے


ہیں، ایکسپو کے معاملہ پر پاکستان نے یو اے ای کے مقابلہ میں ترکی کو ووٹ دیا تھا، متحدہ عرب امارات اس پر ناراض ہوگیا تھا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ان کے نواز شریف کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں، یو اے ای کے وزیرخارجہ نے مجھ سے ملاقات میں اس چیز کا اظہار بھی کیا تھا،حبت کا اضافہ کرتے ہیں۔

موضوعات:

loading...