فوادچوہدری کے بیان’’ احتساب ہم کر رہے ہیں نیب نہیں‘‘کا نوٹس لیتے چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر کیخلاف کاروائی کا حکم جاری کر دیا

21  جون‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) قومی احتساب بیورونے فوادچوہدری، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے نیب سے متعلق بیان” احتساب ہم کر رہے ہیں نیب نہیں” کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا

مذکورہ بیان حقائق کے منافی ہےجس سے نہ صرف نیب کاتشخص مجروح ہو ا ہے بلکہ نیب کے ا فسران /اہلکاران جو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے فرائض انتہائی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں ان کے کام کی بھی نفی ہے۔ نیب کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے کاوشوں کومعتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا ہے۔ فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مذکورہ بیان نیب میں جاری تحقیقات پر اثر انداز ہونے اور تحقیقات میں رکاوٹ پید ا کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے آج تک قومی احتساب بیورو کو احتساب کے لئے کوئی ریفرنس موصول نہیں ہوا۔چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ فواد چوہدری وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بیا ن کی مصدقہ کاپی پیمرا سے حاصل کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا ئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…