رقم جیسے جیسے میرے اکائونٹ میں آتی رہی سلمان شہباز کو دیتا رہا،بلیک پیسہ وائٹ کیسے کیاگیا؟شہبازشریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے مشتاق چینی کے سنسنی خیز انکشافات

17  جون‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشتاق چینی کا شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کا بیان ریکارڈ،نجی ٹی وی کے مطابق مشتاق چینی نے اپنے بیان میں کہا کہ2005 سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے رمضان شوگر ملز کے معاملات دیکھنے کا کہا۔میں نے بینک الفلاح سمیت متعدد بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوائے۔2014 میں محمد عثمان نے سلمان شہباز کے لیے 60 کروڑ فراہم کرنے کا کہا۔جیسے جیسے رقم میرے اکاؤنٹ میں آتی رہی

سلمان شہباز کو چیک دیتا رہا۔سلمان شہباز کے ملازم سید طاہر نقوی کے نام پر کمپنی بنائی گئی۔ٹی ٹی کے ذریعے 50 کروڑ روپے طاہر نقوی کی کمپنی میں ٹرانسفر ہوئے۔ سلمان شہباز نے ٹرانزیکشنز کو قانونی رنگ دینے کے لیے قرض کے معاہدے بنائے۔ایک معاہدے کے تحت میں نے 31 کروڑ بطور قرض دئیے۔دوسرا معاہدہ میرے اور میرے بیٹے یاسر مشتاق کے مابین 30 کروڑ لکھا گیا۔یاد رہے  چیئرمین نیب نے مشتاق چینی کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…