ملک بھر میں موٹر سائیکلوں کیلئے کم قیمت پٹرول متعارف کروانے کا فیصلہ، وزیراعظم نے رضا مندی ظاہر کر دی

24  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موٹر سائیکلوں کے لیے ملک بھر میں کم قیمت پٹرول متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، حکومت نے موٹر سائیکلوں کے لیے 80-82 رون پٹرول متعارف کروانے پر غور شروع کر دیا ہے اس پٹرول کی قیمت 92 رون پٹرول سے کافی کم ہے۔ حکومت نے موٹر سائیکل مالکان کو کم قیمت پر ایندھن فراہم کرنے کے لیے تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے، واضح رہے کہ رون 80-82 پٹرول کم معیاری پٹرول ہے لیکن موٹر سائیکلوں کے لیے اتنا نقصان دہ نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی کم قیمت پٹرول متعارف کروانے کے لیے رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے۔ معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کو وزیراعظم نے موٹر سائیکلوں کے لیے یہ کم قیمت پٹرول متعارف کرانے کے لیے تجاویز اور عملی معاملات کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔اس حوالے آئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میرا مشن پاکستان سے غربت مٹانا ہے،نجی شعبہ معیشت کے استحکام اور اقتصادی ترقی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،تاجر برادری میرا ساتھ دے۔ انہوں نے کہاکہ قومی وسائل لوٹنے والے چوروں کو میں نہیں چھوڑ سکتا تاجر برادری ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہاروزیر اعظم عمران خان گورنرہاس میں ایف پی سی سی آئی اور تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔وفد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، کراچی چیمبر ز آف کامرس، ایمپلائرز فیڈریشن، پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس، پاکستان لیدر گارمنٹس، رائس ایکسپورٹ، پاکستان آٹو موٹیوپارٹس، پاکستان بیڈ وئیر ایکسپورٹرز، پاکستان ڈینم مینو فیکچررز، ٹاول منیو فیکچررز، پاکستان ہوزری و دیگر کاروباری شعبوں کے نمائندگان شریک تھے جبکہ اس موقع پرگورنر سندھ عمران اسمعیل، وفاقی وزیر براے بحری امور علی زیدی، مشیر براے تجارت عبدالرزاق داد ملاقات بھی موجود تھے۔وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا میں چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت سب سے زیادہ تاجر اور سرمایہ کار دوست حکومت جانی جائے،

میرا مشن پاکستان سے غربت مٹانا ہے جس میں تاجر برادری میرا ساتھ دے، گزشتہ حکمرانوں نے معیشت کو کرپشن سے تباہ کر دیا،ہمیں ایک خستہ حال معیشت ملی،میں چوروں کو نہی چھوڑ سکتا۔وزیر اعظم نے کہاکہ اس وقت حکومت کی توجہ معاشی استحکام پر مرکوز ہے،ایف بی ار اور اسٹیٹ بینک میں ماہرین تعینات کیے، میری تاجر برادری سے التماس ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں،حکومت چاہتی ہے کہ نجی شعبہ معیشت کے استحکام اور اقتصادی ترقی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے۔ حکومت سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کرے گی اور تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے کہاکہ کاروبار میں سہولت(ایز آف ڈوئنگ بزنس)، ایف بی آر کی اصلاحات اور تجارت کے لئے ساز گار اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔ کاروباری برادری کی جانب سے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے تاجروں کی جانب سے معاشی استحکام اور اقتصادی اہداف کے حصول کے لئے تجاویزوزیراعظم کو پیش کی گئیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…