نواز شریف کی جیل واپسی پر ریلی میں ایسا کیا کام ہوتا رہا؟ 1400لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج ، مریم نواز نے حکومت سے متعلق حیر ت انگیز انکشاف کر دیا

10  مئی‬‮  2019

لاہور(اے این این ) کوٹ لکھپت پولیس نے اجازت کے بغیر ریلی نکالنے والے 1400 سے زائد مسلم لیگی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل منتقلی کے دوران اجازت کے بغیر ریلی نکالنے والے 1400 سے زائد مسلم لیگی کارکنان کے خلاف کوٹ لکھپت پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ ساونڈ سسٹم ایکٹ اور ریلوے ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق

لیگی کارکنان نے شنگھائی پل کے قریب روڈ کو بلاک کیے رکھا، لیگی کارکنان نے گاڑیوں پر ساونڈ سسٹم لگا رکھے تھے جب کہ لیگی کارکنان اسپیکر میں حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، لیگی کارکنان نے کوٹ لکھپت ریلوے ٹریک پر ٹرین کو بھی روکا۔مقدمے پر رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ دیکھیں کہ یہ پی ایم ایل این سے کتنے خوفزدہ ہیں تاہم اگر کسی کو مدد کی ضرورت ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کرے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…