سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر کا ازخود اختیار غیر قانونی قرار، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

  بدھ‬‮ 24 اپریل‬‮ 2019  |  10:08

لاہور(اے این این ) لاہور ہائیکورٹ نے سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر کا ازخود اختیار غیر قانونی قرار دے دیا۔ بدھ کو ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سیلز ٹیکس وصولی پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کو سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ازخود اختیار نہیں ہے، ایف بی آر غیر رجسٹرڈ افراد سے سیلز ٹیکسکی وصولی نہیں کر سکتا، سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر پہلے غیر رجسٹرڈ افراد کو رجسٹرڈ کرے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کاروباری افراد کی سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت رجسٹریشن سے قبل ٹیکس


وصولی غیر قانونی ہے، سیلز ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 3 کا اطلاق تب ہوگا جب ایف بی آر کسی کاروباری پرسن کو رجسٹرڈ کرے گا۔

موضوعات:

loading...