پاکستان کے کن علاقوں میں دہشتگردی کا شدید خطرہ ہے؟ امریکہ نے اپنے شہریوں کو سفر نہ کرنے کا انتباہ جاری کر دیا

16  اپریل‬‮  2019

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے دہشتگردانہ حملوں کے خدشے کے باعث اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا انتباہ جاری کر دیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری سفری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، آزاد کشمیر اور پاک بھارت ملحقہ سرحدی علاقوں میں دہشتگردانہ حملوں کا شدید خطرہ ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد گروپ ان

علاقوں میں ممکنہ دہشتگردانہ حملے کر سکتے ہیں جبکہ ماضی میں بھی دہشتگرد ملک میں امریکی سفارتخانوں اور سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنا چکے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری ایسے حملوں کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کاغیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں ۔ بیان میں پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو مذکورہ علاقوں میں دوران سفر محتاط رہنے اور عوامی مقامات پر غیر ضروری طور پر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…