عوام پوچھ رہے ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟ مریم اور نگزیب کے صبر کا پیمانہ لبریز،عمران خان کو کھری کھری سنا دیں

3  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ ملکی معیشت عمران صاحب کے تکبر، جھوٹ اور انا کا شکار ہے ، بہتر ہوگا ملک وقوم کے مفاد کو ترجیح دیں ،نااہل اور نالائق حکومت نے مہنگائی کی اس شرح کو8 ماہ میں بڑھا کر 9.4فیصد پر پہنچادیا ،حکومت کی ایمنسٹی سکیم نالائقی، نااہلی اور منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

نالائقوں کی وجہ سے 2019ء کے بجٹ میں 2600 ارب کا ریکارڈ خسارہ ہوگا، اتنا بڑا اور تیزی سے لیا جانے والا قرض پاکستان کی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہوگا ،عوام پوچھ رہے ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟۔ بدھ کو یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے اجرا پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملکی معیشت عمران صاحب کے تکبر، جھوٹ اور انا کا شکار ہے ، بہتر ہوگا ملک وقوم کے مفاد کو ترجیح دیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نالائق، نااہل، جھوٹی ہونے کے ساتھ ساتھ بدنیت اور بے حس بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 5.8 فیصد جی ڈی پی سے ترقی کرتا پاکستان نالائق ٹولے کے حوالے کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ قوم پر بمثل عذاب نالائق ٹولے نے جی ڈی پی ساڑھے تین فیصد کے قریب پہنچادیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے چالیس سال کی کم ترین 3.8 فیصد مہنگائی کی شرح والا پاکستان نالائق حکومت کو دیاتھا۔ انٰہوں نے کہاکہ نااہل اور نالائق حکومت نے مہنگائی کی اس شرح کو8 ماہ میں بڑھا کر 9.4فیصد پر پہنچادیا ۔ انہوں نے کہاکہ نالائق وزیراعظم اوران کی نااہل ٹیم نے ملک میں مہنگائی دوگنی اور ترقی کی شرح آدھی کردی ہے۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت کی ایمنسٹی سکیم نالائقی، نااہلی اور منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایمنسٹی پر سیاست کرنے والے آج ٹیکس چوروں کو سہولیات دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ٹیکس چوروں کے لئے سکیم ختم کی تھی ۔انہوں نے کہاکہ یوٹرن حکومت نے ٹیکس چوری کا کھلا لائسنس دے دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نالائقوں کی وجہ سے 2019ء کے بجٹ میں 2600 ارب کا ریکارڈ خسارہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ نااہل ٹولے کی وجہ سے پاکستان پر قرض ساڑھے تین ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے، پانچ سال میں پانچ ہزار ارب سے تجاوز کرجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کی 70سال کی تاریخ میں سب سے بڑا اورتیزی سے لیاجانے والا قرض ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اتنا بڑا اور تیزی سے لیا جانے والا قرض پاکستان کی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کا حال پشاور میٹرو کے ایک ارب میں پڑنے والے کھڈوں جیسا ہوگیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو مہنگائی سے مارنے سے بہتر تھا عمران صاحب خودکشی کرلینے کا قوم سے کیا اپنا وعدہ نبھاتے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا عمران صاحب کے لئے شعری تبصرہ ہے ’مجھے کیابْرا تھا مرنا اگر ایک بار ہوتا ۔انہوں نے کہاکہ بجلی 25 فیصد، گیس141 فیصد اور پٹرول کی قیمت میں باربار اضافے نے قوم کو بے حال کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام پوچھ رہے ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…