میڈیا پر پی ایس ایل فائنل فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلنے سے متعلق مہم پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا ردعمل بھی سامنے آگیا،دوٹوک اعلان

14  مارچ‬‮  2019

راولپنڈی (این این آئی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پیارے پاکستانی پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپس اور شرٹس دیکھنا چاہتے ہیں، پاک فوج پاکستانیوں کی محبت اور حمایت کی قدر کرتی ہے لیکن کھیل سیاست سے مبرا ہوتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر شرکت کی تھی

جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے بھی بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھیل کو سیاست نذر نہ کیا جائے۔ اب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے باقاعدہ مہم بھی شروع ہو گئی کہ پی ایس ایل کا فائنل فوجی کیپس پہن کر کھیلا جائے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پیارے پاکستانی پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپس اور شرٹس دیکھنا چاہتے ہیں، پاک فوج پاکستانیوں کی محبت اور حمایت کی قدر کرتی ہے لیکن کھیل سیاست سے مبرا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے رشتے اس قسم کے جذبوں کے اظہار سے بہت مضبوط ہیں ، شہری روشنیوں کے شہر میں کھیل سے لطف اندوز ہوں۔  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پیارے پاکستانی پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپس اور شرٹس دیکھنا چاہتے ہیں، پاک فوج پاکستانیوں کی محبت اور حمایت کی قدر کرتی ہے لیکن کھیل سیاست سے مبرا ہوتے ہیں۔ بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر شرکت کی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…