بھارتی طیارے کو گرانے کے لیے پاکستان نےایف16استعمال نہیں کیا، امریکہ نے انڈین میڈیا کاجھوٹ بے نقاب کردیا

4  مارچ‬‮  2019

واشنگٹن(آن لائن)امریکی ادارے نے آزاد کشمیر میں بھارتی دراندازی کے خلاف کارروائی میں ایف 16طیارے کے استعمال کے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی طیارے کو مار گرانے کے لیے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کا استعمال کیا‘ جے ایف 17 تھنڈر چینی ساختہ جنگی طیارہ ہے جسے پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر تیار کیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طیارے کو گرانے اور پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لینے کی کارروائی میں ایف سولہ طیارہ استعمال ہونے کے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں.رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بھارتی طیارہ روسی ساختہ ایم آئی جی21 تھاجو 1960 سے بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہے اور پاکستان کی جوابی کاروائی میں تباہ ہونے والا طیارہ مگ21ہی تھا.اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایشیا اسپیسفک کالج آسٹریلیا کے ایک نشانک موٹوانی نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ یہ طیارے مختلف حادثات کا شکار ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بھارتی پائلٹس اس جہاز کو اڑتا تابوت قرار دیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے بھاری دفاعی بجٹ کے باوجود ان طیاروں کا استعمال مسائل کی نشاندہی کرتا ہے کیوں کہ بجٹ میں ایک بڑی رقم اس کی دیکھ بھال اور تنخواہوں کی مد میں مختص کی جاتی ہے.رپورٹ میں بھارتی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے حال ہی میں کی گئی تحقیقات کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ طیاروں کو جدید بنانے کے لیے بجٹ کی رقم کا 14 فیصد حصہ خرچ ہوتا ہے جو قطعی طور پر ناکافی ہے. قبل ازیں بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے حالیہ کارروائی میں اے آئی ایم-120سی 5 ایڈوانس میڈیم رینج فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل فائر کیا جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ایف16 وائپر طیاروں کا استعمال کیا گیا۔

اس کے علاوہ بھارت نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک پاکستانی طیارے کو مار گرایا تھا تاہم پاکستان نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے ایف 16 طیارے کا استعمال ہی نہیں کیا تو مار گرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…