ابھی نندن کو پاکستان میں ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بھارتی میڈیا کی زہر افشانی

3  مارچ‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی میڈیا نے زہر افشانی کی ہے کہ پاکستان میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو دوران حراست ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردیا تاہم بھارتی میڈیا سے اپنے ہی پائلٹ کا پاکستان میں دیا گیا بیان ہضم نہیں ہورہا، بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی نندن نے

بھارتی فضائیہ کے حکام سے ملاقات میں بتایا کہ دوران حراست پاکستان میں اسے ذہنی تشدد کا نشانا بنایا گیا تاہم اس پر کوئی جسمانی تشدد نہیں کیا گیا۔ابھی نندن کو جب بھارت کے حوالے کیا گیا اس وقت بھارتی اہلکاروں نے ہاتھوں میں بندوقیں تھام رکھی تھیں جیسے فضائیہ کے ونگ کمانڈر کی بجائے کسی مجرم کو لے جایا جارہا ہو جب کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو آزادی سے پریڈ کے دوران سے بارڈر تک جانے دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…