کس ملک سے ایف 16 کاسکریپ لاکرپاکستان کو بدنام کیا جائیگا؟بھارت کی گھنائونی سازش بے نقاب

2  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت ،پاکستان کو بدنام کرنے اور اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے افغانستان سے ایف سولہ جنگی طیارے کا سکریپ لا کر اسے پاکستانی ایف سولہ بنا کر پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر نے لگا،روزنامہ 92میں شائع ایک خبر کے مطابق اس حوالے سے بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ کے چار اہم ذمہ دار اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے

اہم ذمہ دار بھی اس سازش میں ان کی مدد کر رہے ہیں، با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت افغانستان سے تباہ شدہ ایف سولہ کا ملبہ لا کر اس پر پاکستانی پرچم بنا کر چند روز بعد بھارتی حکام ایک پریس کانفرنس کے ذریعے یہ اعلان کریں گے کہ یہ اس جہاز کا ملبہ ہے جو پاکستان کا ہم نے گرایا،ذرائع کا کہنا ہے کہ نریندر مودی الیکشن جیتنے اور پاکستان کی طرف سے دو بھارتی طیارے تباہ کرنے پر بھارت کی ہونے والی بدنامی کو مٹانے کیلئے یہ سب کچھ کر رہے ہیں، با وثوق ذرائع کے مطابق اس ضمن میں باقاعدہ بھارت کے بڑے میڈیا ہاؤسز کو بھی بھارتی حکومت نے پے رول پر لے رکھا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ آ ئندہ چند روز میں ایک بڑی پریس کانفرنس کے ذریعے پہلے اس جعلسازی سے ایف سولہ طیارے کے ملبہ کو دکھایا جائے گا اس کے بعد یہ بھی کوشش کی جائے گی کہ ابھی نندن سے یہ پریس کانفرنس کرائی جائے جس میں اسے یہ کہلوانے کی کوشش کی جائے گی کہ وہ کہے کہ جو پاکستان نے بیان دیا وہ زبر دستی لیا گیا اور میں نے ایک ایف سولہ طیارہ گرایا اور اس کے بعد میں دوسرے طیارے کے پیچھے تھا کہ قابو آ گیا ۔ با وثوق ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ اداروں اور این ڈی ایس کی ٹیم اس جعلسازی میں اگر کامیاب ہو جاتی ہے تو پھر اس کو بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…