نیا این آر او ۔۔۔وزیر اعظم عمران خان اور لبنانی وزیر اعظم سعد رفیق الحریری کی ملاقات،عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

  اتوار‬‮ 10 فروری‬‮ 2019  |  21:24

دبئی (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دو این آراو کا تجربہ اچھا نہیں رہا، اب کوئی ا ین آر او نہیں ہوگا ۔ اتوار کو دبئی میں وزیر اعظم عمران خان اور لبنانی وزیر اعظم سعد الدین رفیق الحریر ی کے درمیان ملاقات کی ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملاقات کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی لبنانی وزیر اعظمسعد الدین رفیق الحریری سے بہت اچھی نشست رہی۔ انہوں نے کہاکہ تبادلہ خیال ہوا کہ


کیسے دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آ سکتے ہیں ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے سعد حریری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری اور آپ کی ملاقات ہو رہی ہے پاکستان کو جو دو این آر او ملے تھے اس کا کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا اب کوئی نیا این آر او نہیں ہو گا

موضوعات:

loading...