امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان سے ملنے پاکستان آئینگے،بڑا دعویٰ سامنے آگیا

2  فروری‬‮  2019

لاہور(وائس آف ایشیا) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان آنے کا دعویٰ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم عمران خان سے ملنے پاکستان آئیں گے۔اس سے قبل بھی شیخ رشید کہہ چکے ہیں کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کی توقع ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان آئندہ چند روز میں اعلیٰ ترین سطح پر ٹیلیفونک رابطے کا امکان ہے۔ اسلام آباد کے سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آنیوالے چند روز میں ٹیلیفون پر رابطہ کر سکتے ہیں جس کے دوران خطے بالخصوص افغانستان کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر 5 فروری کو اپنے مجوزہ سٹیٹ آف دی یونین ایڈریس کے دوران طالبان کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں ہونیوالی پیشرفت اور خطے کے حوالے سے بھی اظہار خیال کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ رابطے کے دوران صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بذریعہ خط وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کیا تھا اور افغان مسئلے کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے ایسے وقت میں خط تحریر کرکے دوستی کا پیغام بھجوا گیا تھا جب کچھ روز قبل ہی دونوں رہنماؤں کے درمیان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ اس دوران ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کیخلاف جنگ میں دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے امریکی صدر کو تمام تاریخی حقائق سے آگاہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…