گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ملک کی جیلوں میں قید تمام قیدیوں کو خوشخبری سنادی

27  جنوری‬‮  2019

لاہور(این این آئی) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے 2لاکھ روپے تک جر مانہ ادا نہ کر نے کی وجہ سے ملک کی جیلوں میں قید تمام قیدیوں کو خوشخبری سنادی ،سرور فاؤنڈیشن کے فنڈز سے تمام قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے ان کو جیلوں سے رہاکروایا جائیگا ،چاروں صوبوں میں خواتین قیدیوں کو جیلوں میں سلائی کڑھائی کیلئے مفت مشین بھی فراہم کی جائیں گی۔

جبکہ 300ملین روپے کی لاگت سے پہلے مر حلہ میں مختلف شہروں میں عوام کو پینے کے صاف پانی کیلئے فراہمی کیلئے بھی سرور فاؤنڈیشن 150سے فلٹر یشن پلانٹس لگائے گی۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں جرمانہ ادا نہ کر نے کی وجہ سے قید تمام قیدیوں کی فہرستیں منگوا رہے ہیں اور ایسے تمام قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے ان کو جیلوں سے رہا کروایا جائیگا جن کا جرمانہ دو لاکھ روپے یا دو لاکھ روپے سے کم ہے اور اس حوالے سے تمام فنڈز سرور فاؤنڈیشن برداشت کر یں گی جبکہ قیدیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹر یشن پلانٹس لگانے کا بھی آغاز ہو چکا ہے جبکہ اسکے ساتھ ساتھ سرور فاؤنڈیشن عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے تین سو ملین کے اپنے فنڈز سے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے بھی مختلف شہروں میں فلٹریشن پلانٹس بھی لگائے گی جس پرتین سو ملین سے زائد کے اخراجات آئیں گے جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر عوام کو پینے کا صاف فراہم کر دیا جائے تو عوام کو بہت سی بیماریوں سے نجات مل جائیگی اور ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کے اندر اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانی بھی اس کیلئے ہمارا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں ۔

جبکہ پنجاب حکومت بھی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے” آب پاک اتھارٹی”بنا رہی ہے اور انشاء اللہ ہم پانچ سالوں کے دوران پنجاب کے عوام کو پینے کا پانی فراہم کر نے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرور فاؤنڈیشن کے تحت جیلوں کے اندر بھی فلٹریشن پلانٹس لگانے کا آغاز ہو چکا ہے صرف پنجاب ہی نہیں دیگر صوبوں کی جیلوں میں بھی فلٹر یشن پلانٹس لگانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…