کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کی طبیعت خراب،اعلیٰ حکام نے مریم نواز کو خصوصی اجازت دے دی

8  جنوری‬‮  2019

لاہور (آئی این پی )کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی،تیز بخار، سر اور جسم میں درد کی شکایت ہوئی،طبیعت خراب ہونے پر نواز شریف نے جیل انتظامیہ سے اپنے ذاتی معالج سے ملنے کی درخواست کی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کوکوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی۔العزیزیہ ریفرنس میں قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو تیز بخار، سر اور جسم میں درد کی شکایت ہوئی ہے۔

طبیعت خراب ہونے پر نواز شریف نے جیل انتظامیہ سے اپنے ذاتی معالج سے ملنے کی درخواست کردی ہے۔علاوہ ازیں جیل حکام نے بتایا ہے کہ مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔جیل حکام کے مطابق مریم نواز نے ملاقات اعلی حکام کی خصوصی اجازت سے کی اور یہ کی ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔جیل حکام کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز نے نجی معاملات پر گفتگو کی۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو سات سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی اور انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔سزا سنائے جانے کے بعد نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔سابق وزیراعظم نے اپنی سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل بھی دائر کی ہے جس کی سماعت آج بدھ کوہوگی۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف سماعت کی درخواست کی سماعت کرے گا۔سابق وزیراعظم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی،تیز بخار، سر اور جسم میں درد کی شکایت ہوئی،طبیعت خراب ہونے پر نواز شریف نے جیل انتظامیہ سے اپنے ذاتی معالج سے ملنے کی درخواست کی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…