شدید سردی میں بھی گھنٹوں لوڈ شیڈنگ، میں دنیا سے پیسے مانگ رہا ہوں اور آپ لوگ اربوں کا نقصان کر رہے ہیں، عمران خان وفاقی وزراء پر برس پڑے، کھری کھری سنا دیں

8  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کے عوام ان دنوں لوڈشیڈنگ کے شدید بحران میں گھرے ہوئے ہیں لیکن ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور خان اور عمر ایوب اس کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنا شروع کردی تاہم وزیراعظم کے سامنے ان کی یہ چوری پکڑ ی گئی ،

شدید سردی میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ پروزیراعظم عمران خان وزرا پر برہم ہوگئے۔ منگل کو نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہاکہ پاور اور پٹرولیم ڈویژن میں رابطوں کے فقدان کا خمیازہ ملک کے 22 کروڑ عوام کو بھگتنا پڑا رہا ہے کیونکہ شدید سردی میں بھی گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی وجہ دو وفاقی وزرا ہیں، عوام جن کی غفلت کی بھینٹ چڑھے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق توانائی اور پٹرولیم ڈویژن میں رابطے کا فقدان ہونے کی وجہ سے بروقت ایل این جی درآمد نہ ہو سکی اور اس سے قومی خزانے کو 12 ارب کا نقصان اٹھانا پڑا۔دوسری جانب وفاقی وزرا غلام سرور خان اور عمر ایوب حالیہ بجلی بحران کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ہیں۔ وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزیرِاعظم وزرا پر برس پڑے اور کہا کہ میں دنیا سے پیسے مانگ رہا ہوں اور آپ اربوں کا نقصان کر رہے ہیں۔رائع کے مطابق ایل این جی درآمد نہ ہونے کے باعث متعدد پاور پلانٹس بند ہو گئے ہیں۔ تھرمل پاور پلانٹس فرنس آئل پر چلانے سے 10 سے 12 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، اربوں روپے کا بوجھ صارفین سے جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ موصولہ دستاویز کے مطابق دسمبر 2018 میں پاور سیکٹر کو 180 سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔ گیس کی مطلوبہ مقدار ملنے سے بجلی مہنگے فرنس آئل سے پیدا کی گئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…