نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

7  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اپیل سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئی، سزا معطلی کیسے سن سکتے ہیں۔سابق وزیر اعظم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اپیل پر نمبر لگ چکا ہے،

جب تک اپیل سماعت کے لیے منظور نہیں ہوتی، سزا معطلی نہیں سن سکتے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن نے نوازشریف کو احتساب عدالت سے سنائی گئی سزا کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔نواز شریف کے وکلا خواجہ حارث ،زبیر خالد اور منور اقبال دوگل عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اپیل سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئی، سزا معطلی کیسے سن سکتے ہیں۔سابق وزیر اعظم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اپیل پر نمبر لگ چکا ہے۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہم نے اپیل دائرکررکھی ہے،مقررنہیں ہوئی، شایدتعطیلات کے باعث اپیل سماعت کیلئے مقررنہیں ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ جب تک اپیل سماعت کے لیے منظور نہیں ہوتی، سزا معطلی نہیں سن سکتے،جب آفس اپیل مقرر کرے گا تو یہ درخواست بھی ساتھ ہی فکس ہو جائے گی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ جب تک اپیل سماعت کے لیے منظور نہیں ہوتی، سزا معطلی نہیں سن سکتے،جب آفس اپیل مقرر کرے گا تو یہ درخواست بھی ساتھ ہی فکس ہو جائے گی، جب اپیل ہمارے سامنے آئے گی تو سزا معطلی کی درخواست پر نوٹس جاری کریں گے۔جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔سماعت کے موقع پر سینیٹر مصدق ملک، مریم اورنگزیب، راجہ ظفر الحق اورسابق گونر سندھ محمد زبیر بھی عدالت پہنچے تھے‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…