سپریم کورٹ نے آصف زرداری اور پرویز مشرف کیخلاف این آر او کیس کا فیصلہ سنا دیا

4  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدر آصف علی زرداری، پرویز مشرف اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے خلاف این آر او کیس ختم ، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق صدور آصف علی زرداری، پرویز مشرف اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے خلاف این آر او کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ فر یقین کو نوٹس جاری کیے تھے درخواست گزار کدھر ہیں؟جس پر عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار فیروز شاہ گیلانی علالت کے باعث عدالت حاضر نہیں ہوسکے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آصف زرداری، پرویز مشرف اور ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیل آچکی ہے اور اومنی گروپ کیس میں بھی بہت پیش رفت ہو چکی ہے، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔عدالت نے سابق صدور پرویز مشرف، آصف زرداری اور ملک قیوم کے خلاف این آر او کیس ختم کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔عدالت نے سابق صدور پرویز مشرف، آصف زرداری اور ملک قیوم کے خلاف این آر او کیس ختم کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔واضح رہے کہ درخواست گزار نے سابق صدور کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ این آر و سے کرپشن کیسز ختم کیے گئے جس سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔درخواست گزار نے استدعا کی تھی ملک کی لوٹی ہوئی رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔خیال رہے کہ اکتوبر 2007 کو قومی مفاہمتی آرڈیننس جاری کیا جسے این آر او کہا جاتا ہے، 7 دفعات پر مشتمل اس آرڈیننس کا مقصد قومی مفاہمت کا فروغ، سیاسی انتقام کی روایت کا خاتمہ اور انتخابی عمل کو شفاف بنانا بتایا گیا تھا جب کہ اس قانون کے تحت 8 ہزار سے زائد مقدمات بھی ختم کیے گئےتھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…