برطانیہ میں بیٹھ کر لوگوں کے قتل کے احکامات اب نہیں دئیے جا سکیں گے الطاف حسین کا بھی بندوبست کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا وزیراعظم عمران خان نے دھماکہ خیز حکم جاری کر دیا

27  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ میں شامل آصف علی زرداری سمیت 172 افراد کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کی پیپلز پارٹی کا بینظیر بھٹو یا ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ٗ

امید ہے آصف علی زر داری جے آئی ٹی کو سنجیدگی سے لیں گے ٗ کراچی کا امن معیشت سے جڑا ہے، ہم شہر کے امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ٗ الطاف حسین نے برطانیہ میں بیٹھ کر لوگوں کے قتل کے احکامات جاری کئے ٗ معاملات کو برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائیگا ٗکراچی میں جنوبی افریقہ کے گینگ بھی متحرک ہیں ٗدفتر خارجہ معاملہ جنوبی افریقہ کی حکومت کے ساتھ بھی اٹھائیگا ٗپی ٹی آئی پر زبردستی کے نیب کیسز بنائے گئے، ہیلی کاپٹر والے کیس میں بھی کچھ نہیں ٗ یہ پرانا پاکستان نہیں جہاں دونوں بڑے سودے بازی کرلیں اور ہنسی خوشی زندگی گزاریں، ملک میں احتساب کا عمل بلاخوف و خطر جاری رہے گا ٗفاٹا کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ٗ سابق قبائلی علاقوں میں آئندہ برس انتخابات کروائے جائیں گے ٗموفائل فون کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ کو یکم جنوری سے مزید 15 روز کے لیے آگے بڑھا دیا گیا ہے ٗتحریک انصاف کی حکومت اسلام آباد سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خواتین کی نشست بڑھانے کیلئے ترمیم لارہی ہے ۔ جمعرات کووزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی جب کہ اہم فیصلے کیے گئے۔وزیراعظم آفس میں جاری کابینہ اجلاس کے دوران 20 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے علی رضا عابدی کیلئے دعائے مغفرت کی

جبکہ وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کے والد کے انتقال پر بھی اظہار افسوس کیا گیا۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے، اس میں ایف آئی اے نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا،

انہوں نے ایک صوبہ یرغمال بنائے رکھا لہٰذا کابینہ نے فیصلہ کیاکہ172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے آصف زرداری جے آئی ٹی کو سنجیدگی سے لیں گے، جن لوگوں کو ابھی بھی سنجیدگی کا احساس نہیں ہورہا انہیں آنے والے دنوں میں اندازہ ہوجائے گا، یہ پرانا پاکستان نہیں جہاں بڑھے لوگ سودے بازی کر لیں ٗ قومی خزانے کے ایک ایک روپے کا

حساب ہوگا۔اس حوالے سے ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا ای سی ایل میں آصف زرداری، فریال تالپور اور مراد علی شاہ کے نام بھی شامل ہیں؟فواد چوہدری نے جواب دیا کہ جے آئی ٹی نے جن جن لوگوں کو چنا ہے ان کے نام شامل ہیں اور ظاہر ہے کہ آصف زرداری کے بغیر کوئی بھی چیز کیسے مکمل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ منی لانڈرنگ کیلئے

حکومت کا استعمال کیا گیا جن لوگوں کو ابھی بھی سنجیدگی کا احسا س نہیں ہورہا انہیں آنے والے دنوں میں ہوجائیگا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کراچی میں امن کی صورتحال اچانک خراب ہوئی اور علی رضا عابدی کے قتل سمیت کئی واقعات ہوئے، شہر میں کچھ گینگز دوبارہ فعال ہوگئے ہیں اور باہر بیٹھے کچھ لوگ امن خراب کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کابینہ نے کراچی کی صورتحال پر بھی غور کیا ٗ

ماضی میں کراچی میں فورسز نے بڑی قربانیاں دیں اور یہاں پر مکمل طور پر امن بحال کیا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ کراچی کا امن معیشت سے جڑا ہے، ہم شہر کے امن کو خراب کرن کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بانی ایم کیوایم الطاف حسین نے جس طرح برطانیہ میں بیٹھ لوگوں کے قتل کے احکامات جاری کیے ان معاملات کو برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ کا بینہ کوتشویش ہے کہ نفرت انگز تقریر پر برطانوی حکومت نے اب تک کو ئی ایکشن نہیںلیا ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کراچی میں جنوبی افریقہ کے گینگ بھی متحرک ہیں لہٰذا دفتر خارجہ یہ معاملہ جنوبی افریقہ کی حکومت کے ساتھ بھی اٹھائے گا، ان حکومتوں کی توجہ دلائی جائیگی کہ کس طرح ان کی زمین جرائم کیلئے استعمال ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور کراچی میں لگائے گئے کیمروں کے نظام میں خامی ہے ، یا تو کیمرے کام نہیں کررہے یا شناخت نہیں کررہے ، کیمروں کی تنصیب پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے ، ان کی تحقیقات کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے ایف آئی اے کی کارکردگی کو سراہا ہے جس طریقے سے جے آئی ٹی اور دیگر معاملات میں ایف آئی اے نے

کارکردگی دکھائی اس کی وزیراعظم نے تعریف کی۔پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاج کی کال سے متعلق سوال پر وزیراطلاعات نے کہا کہ حیران ہوں کہا جارہا ہے کہ انور مجید اور ہم نے پیسہ بنایا اب اسے بچانے کیلئے سڑکوں پر نکلویعنی جن کے پیسے لوٹے ان ہی کو کہہ رہے ہیں کہ باہر نکلو۔وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ یہ پرانا پاکستان نہیں جہاں دونوں بڑے سودے بازی کرلیں

اور ہنسی خوشی زندگی گزاریں، ملک میں احتساب کا عمل بلاخوف و خطر جاری رہے گا، کرپٹ لوگ اوپر سے ہنس رہے ہیں لیکن درحقیقت اندر سے رو رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت بلاشبہ پاکستان کی سیاست کا بہت بڑا نقصان تھا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی پیپلز پارٹی کا بینظیر بھٹو یا ذوالفقار علی بھٹو کی

پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کیلئے سیاست کی تھی۔انہونے کہاکہ اب زرداری یا پیپلز پارٹی میں عجیب و غریب لوگ ہیں، یہ لوگ کسانوں کو دی جانے والی سبسبڈی بھی کھاگئے، اس پارٹی سے ان لوگوں کا تعلق واجبی سا ہے، زرداری ٹولے کا بے نظیر یا بھٹو کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ

پی ٹی آئی پر زبردستی کے نیب کیسز بنائے گئے، ہیلی کاپٹر والے کیس میں بھی کچھ نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ فاٹا کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور سابقہ قبائلی علاقوں میں آئندہ برس انتخابات کروائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فاٹا کے عوام نے گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران کافی مشکل وقت برداشت کیا ہے ٗشمالی وزیرستان میں موبائل فون بحال کردیے جائیں گے ۔وزیراطلاعات نے

کہاکہ فاٹا کو قانونی حقوق ملے، وہ قوم کا اثاثہ ہیں، جلد از جلد فاٹا کو مرکزی دھارے میں لانیکی خواہش تھی۔وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے فرخ سبزواری کو چیئرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے نام کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی گئی ہے۔پریس کانفرنس کے دور ان جب وزیر اطلاعات سے سوال کیا گیا

کہ کیا شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری جیل جائیں گے تو فواد چوہدری نے جواب دیا ’’انشاء اللہ۔ موبائل فونز کی رجسٹریشن سے متعلق انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ کو یکم جنوری سے مزید 15 روز کے لیے آگے بڑھا دیا گیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ موبائل فون کی رجسٹریشن کا مقصد ملک میں موبائل فون کی تیاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت اسلام آباد سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خواتین کی نشست بڑھانے کیلئے ترمیم لارہی ہے۔سابقہ وزیراعظم ہاؤس سے متعلق بتایا کہ اسے دارالحکمہ بنایا جائے گا جبکہ گورننس، آئی ٹی اور کاروبارکے لیے ریسرچ سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…