سعودی عرب اور چین کے بعد متحدہ عرب امارات بھی پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کیلئے میدان میں آگیا!! کتنےارب ڈالرز کا پیکیج دیدیا، عمران خان بھی حیران رہ گئے

21  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے پاکستان اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان کردیا ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوظہبی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عرب امارات کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔عرب امارات کے مطابق 3 ارب ڈالرز پاکستان کی مانیٹرنگ اور فسکل پالیسی میں مدد فراہم کریں گے

جس کے مابین دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی آئے گی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔واضح رہے کہ رواں برس 23 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دینے پر رضا مند ہوگیا ہے۔دورے کے دوران پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کے مطابق سعودی عرب نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کے لیے ڈپازٹ کرے گا جس کا مقصد ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینا ہے۔اب ان میں سے 2 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں۔دوسری جانب اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا تھا کہ تاخیر سے ادائیگی کی بنیاد پر سعودی عرب پاکستان کو سالانہ 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل دے گا اور یہ سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا جس کے بعد اس پر دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔متحدہ عرب امارات کے اقدام پر وزیراعظم عمران خان نے اماراتی حکومت اور ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا یہ اقدام اسکے پاکستان سے محبت اور خلوص کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں عرب امارات نے پاکستان کی مدد کی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…