زرداری کے ساتھ ساتھ بلاول کو بھی جیل بھیجنے کی تیاریاں حکومتی شخصیت نے مجھے کیاکچھ بتا دیا؟حامد میرنے بڑا دعویٰ کردیا

20  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے  کہ حکومت بلاول بھٹوکا  ’’انتظام‘‘ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے بتایا کہ جہاں تک جعلی اکاؤنٹس پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ کی بات ہے اس میں آصف علی زرداری کا تو تذکرہ کیا جارہا ہے لیکن جہاں تک میں نے سنا ہے ۔

مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ اس رپورٹ میں آصف علی زرداری سے زیادہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بہت سے مندرجات مختلف ٹی وی چینلز پر آرہے ہیں جو ایک عجیب بات ہے کیونکہ جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے پہلے ہی ٹی وی چینلز پر آگئی ہے۔ اس رپورٹ کی جو تفصیلات ہیں وہ بہت سے لوگوں کے پاس ہیں۔مجھے یہ تفصیلات ایک اہم حکومتی شخصیت نے بتائی ہیں۔ مجھ سے کہا گیا کہ اس جے آئی ٹی رپورٹ کے نتیجے میں زرداری صاحب پتہ نہیں پھنستے ہیں یا نہیں ، البتہ بلاول بھٹو زرداری ضرور پھنس جائیں گے۔اس سے مجھے اندازہ ہوا کہ ٹارگٹ صرف آصف علی زرداری نہیں بلکہ بلاول بھٹو زرداری بھی ہیں۔ کوشش یہی ہے کہ دونوں باپ بیٹوں کو جیل بھیج دیا جائے۔ میرا سیاسی تجربہ اور سیاسی بصیرت کہتی ہے کہ اگر آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو اور نواز شریف صاحب بھی جیل چلے جاتے ہیں تو سب کو سو مرتبہ بھیجیں ، اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اس کو سزا ملنی چاہئیے ۔ لیکن اگر صرف اپوزیشن کے لوگوں کو جیل بھیجا جائے گا ، حکومتی بنچوں میں موجود لوگوں کو نیب دفتر میں بلوا کر چائے پلا کر واپس اور جیل نہیں بھیجا جائے گااوران کے خلاف عدالتیں فیصلہ نہیں کریں گی تو ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…