کل بسنت منانے کا اعلان لیکن اگلے ہی روزایسا قدم اٹھا لیاگیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

19  دسمبر‬‮  2018

لاہور(سی پی پی )پنجاب حکومت کا بسنت منانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے بسنت منانے کے اعلان کے بعد اس کے خلاف بڑا اقدام اٹھا تے ہوئے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے لاہور ہائی کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے ۔ صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا۔

ڈور پھرنے کے واقعات سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،اربوں روپے کی قومی املاک کا نقصان پہنچا تھا۔صفدر شاہین پیرزادہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ کوئی بھی ایسی تفریح جو انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے،اس کی اجازت دینا خلاف آئین ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی عدالت حکومت کی جانب سے بسنت کی اجازت دینے کا اقدام کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے فروری کے دوسرے ہفتے میں بسنت منانے کا اعلان کیا تھا، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ ثقافتی حلقوں کی جانب سے بسنت منانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا ، اب بسنت کو فروری کے دوسرے ہفتے میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ لاہور کی سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد لاہور سمیات پنجاب میں ثقافتی سرگرمیوں کو عروج دینے کے لیے بسنت منانے کا مطالبہ کر رہی ہے جس پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔بسنت کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تجاویز مرتب کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائے گی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…