نیب لوگوں کو پکڑ لیتا ہے لیکن آخر میں کیس اسٹیبلش نہیں کر پاتا اور یوں دو ڈالر کی چوری پر 600 ڈالر خرچ ہو جاتے ہیں،یہ صورتحال جاری رہی تو شاید ایوان اور ملک دونوں چلانا ممکن نہ رہے ،اس صورتحال کا ذمہ دار کون ہے؟طارق فضل چودھری اور علی اعوان میں سے کون سیاست یا عہدہ چھوڑے گا ؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

12  دسمبر‬‮  2018

تائیوان میں پچھلے دنوں یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے پولیس کو اپنے فریج سے دہی کا ایک ڈبہ چوری ہونے کی شکایت کی‘ ڈبے کی قیمت دو ڈالر تھی‘ پولیس نے شکایت پر تفتیش کے ساتھ ساتھ چھ مشکوک طالب علموں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا‘ اس ٹیسٹ پر اور تفتیش پر 600 ڈالر خرچ ہو گئے‘ یہ واقعہ رپورٹ ہوا تو عوام نے شدید احتجاج کیا‘عوام کا کہنا تھا پولیس کی نالائقی دیکھئے‘ اس نے دو ڈالر کی چوری پر ٹیکس پیئرز کے چھ سو ڈالر ضائع کر دیئے ‘ مجھے محسوس ہوتا ہے

تائیوان کے ساتھ ساتھ اس نوعیت کا احتجاج پاکستان میں بھی جاری ہے‘ پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتیں‘ بیورو کریسی اور پرائیویٹ ادارے نیب کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں‘ یہ نیب سے پوچھ رہے ہیں نیب لوگوں کو پکڑ لیتا ہے‘ یہ لوگوں کو عدالتوں میں گھماتا پھراتا رہتا ہے لیکن یہ آخر میں کیس اسٹیبلش نہیں کر پاتا اور یوں دو ڈالر کی چوری پر 600 ڈالر خرچ ہو جاتے ہیں‘ یہ الزام کس حد تک درست ہے‘ یہ ہم آج کے پروگرام میں ڈسکس کریں گے لیکن اس طرف جانے سے پہلے آپ آج کی قومی اسمبلی کی کارروائی کی جھلکیاں ملاحظہ کیجئے، صورتحال گھمبیر ہوتی نظر آ رہی ہے‘ یہ صورتحال جاری رہی تو شاید ایوان اور ملک دونوں چلانا ممکن نہ رہے ۔اس صورتحال کا ذمہ دار کون ہے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے اور مراد سعید نے دعویٰ کیا ن لیگ کے سات ارکان نے ان سے این آر او مانگا‘ یہ بہت بڑا الزام ہے‘ سپریم کورٹ نے اگر اس کا نوٹس لے لیا تو حکومت کیا کرے گی؟ اور کل کے پروگرام میں طارق فضل چودھری اور علی اعوان نے ایک دوسرے کو ایک چیلنج دیا تھا،دونوں کا کہنا تھا یہ آج ثبوت لے کر پروگرام میں تشریف لائیں گے‘ ہم دیکھیں گے کون پروگرام میں آتا ہے اور کون نہیں آتا‘ کون خود کو سچا ثابت کرتا ہے‘ کون جھوٹا نکلتا ہے‘ کون سیاست یا عہدہ چھوڑتا ہے اور کون یوٹرن لیتا ہے‘ ہم چھوٹی سی بریک کے بعد ان دونوں اور ان دونوں کے ثبوتوں کے ساتھ دوبارہ حاضر ہوتے ہیں‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…