بڑا بریک تھرو،وفاق اورسندھ حکومت بالخصوص تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کے مابین پیدا ہونے والے اختلافات اورتحفظات ختم کرنے کافیصلہ

9  دسمبر‬‮  2018

کراچی(این این آئی)وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی سندھ کے مابین اتوارکوگورنرہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں گورنرسندھ بھی شریک ہوئے تینوں بڑوں کی ملاقات میں وفاق اورسندھ حکومت باالخصوص تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کے مابین پیدا ہونے والے اختلافات اورتحفظات کے خاتمہ پراتفاق کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دوپہرکا کھانا وزیراعظم کے ہمراہ تناول کیا ۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گفتگومیں وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ وفاق اورصوبے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے ملکرکام کرسکتے ہیں۔ وفاقی حکومت کوصوبوں کی آئینی بالادستی تسلیم کرنی چاہیئے۔وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کے سامنے کراچی سرکلر ریلوے اور کے فورمنصوبے کے لیے وفاقی حکومت کی مدد اورتعاون کا عزم دہراتے ہوئے وعدے پورے کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ان کی حکومت کی آخری مدت میں وفاقی حکومت نے بجلی اور گیس کے منصوبوں میں براہ راست مداخلت کی ۔ وزیر اعلی سندھ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ گیس اوربجلی وفاقی حکومت کے پاس ہیں وفاق سندھ میں ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے زیادہ سے زیادہ وسائل بروئے کارلائے۔وفاقی حکومت سندھ میں بجلی اور گیس کے منصوبوں پرفنڈزخرچ کرے ۔وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ کووفاقی حکومت کی مدد اورتعاون کی یقین دہانی کرائی وزیر اعظم نے دیہی سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بھی وزیراعلی سندھ سے دریافت کیا، وزیر اعلی سندھ نے وزیراعظم کو بتایا کہ امن وامان کی صورتحال بہتراور بڑی حد تک اطمینان بخش ہے اور صوبے کے تمام علاقے محفوظ ہیں۔اس موقع پروزیراعظم نے کہاکہ 10سال قبل انہوں نے دیہی سندھ میں امن وامان کی صورتحال کی وجہ سے کانوائے کی صورت میں سفرکیا تھا جس پروزیراعلی سندھ نے کہاکہ اب آپ بغیرقافلے کے بھی سفرکرسکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…