حکومت کا اخراجات میں 10 فیصد بچت کا فیصلہ، نئی اسامیوں کی تخلیق اور ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد، مجاز افسران کو کتنے اخباروں کی اجاز ت ہوگی؟نوٹیفکیشن جاری

5  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی)وفاقی حکومت نے جاری اخراجات میں 10 فیصد بچت کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت خزانہ کی جانب سے کفایت شعاری اقدامات کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی اسامیوں کی تخلیق اور ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشنل مقاصد کے لیے گاڑیاں خرید سکیں گے جب کہ مجاز

افسران کو صرف ایک اخبار کی اجازت ہو گی۔وفاقی حکومت کی جانب سے تمام محکموں کے سیکریٹریز کو بچت کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔خیال رہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت ہی وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کا فیصلہ کیا تھا اور حکومت کی جانب سے وزیراعظم ہا ؤس کی سینکڑوں گاڑیوں کو نیلام بھی کیا جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…