کراچی چینی قونصل پر حملے کے دوران دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونیوالے دو نوجوان کون تھے انہوں نے کیسے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا ؟

23  ‬‮نومبر‬‮  2018

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے کراچی کو ایک بڑی سازش سے بچاتے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا‘ آپریشن میں دو جوانوں نے خون کا نذرانہ پیش کیا۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سکیورٹی اداروں نے کراچی کو ایک بڑی سازش سے بچا لیا۔ تمام دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ آپریشن میں پولیس کے دو جوانوں نے خون کا نذرانہ پیش کیا۔ چائنہ قونصلیٹ کے تمام اہلکار محفوظ ہیں۔

سازش کی تہہ تک پہنچیں گے۔چینی قونصلیٹ پر حملے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں جن کی شناخت اے ایس آئی اشرف داود اور پولیس کانسٹیبل عامر کے نام سے ہوئی ہے ۔شہرقائد کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر حملے میں دوپولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ٗ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے ٗجن کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمدہواہے،پولیس کی اسپیشل فورس اور رینجرز نے چینی قونصل خانے میں داخل ہو کر حملہ آوروں کو گھیرے میں لیا اور ان کے خلاف کارروائی کی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کیصبح سوا نو بجے کے قریب 3حملہ آوروں نے کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک نمبر4 میں واقع چینی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم گارڈز کے روکنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس پر قونصلیٹ پرتعینات سیکیورٹی گارڈز نے بھی جوابی فائرنگ کی، اسی دوران دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔فائرنگ کے تبادلے میں دوپولیس اہلکار شہید ٗ ایک زخمی ہوا ٗ جوابی کارروائی میں3 دہشت گرد بھی مارے گئے ٗرینجرز حکام کے مطابق رینجرز کے اسنائپرز نے 2 دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہر بھر سے ریڈ زون میں واقع چینی قونصل خانے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، فائرنگ کافی شدید اور دو طرفہ ہو ئی، فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں کافی دور تک سنائی دی گئیں۔واقعے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ چینی قونصلیٹ کی طرف جانے والی ٹریفک روک دی گئی۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 4 میں گاڑی میں سواردہشتگردوں نے چینی قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کی، جسے وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔ قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش ناکام ہوتا دیکھ کردہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ ذرائع کے مطابق 3 سے4 حملہ آور سفید کارپر چینی قونصلیٹ کے قریب پہنچے

اور قونصل خانے کے دروازے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔پولیس اہلکاروں نے مقابلہ کیا ،جس پر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا، جس میں دو اہلکار شہید ہوگئے، جس کے بعد دہشت گرد قونصل خانے کے احاطے میں داخل ہوئے اور ویزا سیکشن کی طرف بڑھنے کی کوشش کی،

ہاں بھی اہلکار موجود تھا، جنہوںنے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ۔فورسز کے فوری ایکشن کی وجہ سے دہشت گرد احاطے ہی میں محصور رہے اور عمارت کے اندر داخل نہیں ہوسکے ، کارروائی کے دوران تین دہشتگرد باہراحاطے ہی میں مارے گئے، جن سے بھاری اسلحہ اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئی ہے۔فائرنگ میں شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل عامر اور اے ایس آئی ایم اے دئود کے نام سے ہوئی ہے۔

جناح اسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی کے مطابق پانچ افراد کو اسپتال لایا گیا تھا جس میں سے چار جاں بحق ہو چکے تھے۔ جاں بحق افراد میں دو پولیس اہلکار اور دو سول کپڑوں میں ملبوس تھے۔ انہوں نے بتایا ایک سیکیورٹی گارڈ کو بھی زخمی حالت میں اسپتال لایا جسے ابتدائی طبی امداد دی گئی اور اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈی آئی جی کراچی جنوبی جاوید عالم اوڈھوکے مطابق

حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی تعداد 3 تھی، جن کے پاس دستی بم اور دیگر ہتھیار بھی تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ایک نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ کارروائی کے دوران 3دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے ایک نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی، جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے مزید خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ہمارے 2 پولیس اہلکاروں کوشہید کیا، جائے وقوعہ سے ایک مشکوک گاڑی بھی ملی ہے جس میں بارودی مواد تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے۔۔ایڈیشنل آئی جی کے مطابق دہشت گرد قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، دہشت گرد قونصل خانے کے احاطے تک پہنچے تھے۔انہوں نے بتایا کہ یہ دہشت گرد

چینی قونصل خانے کے کمپائونڈ میں داخل نہیں ہوسکے ہیں جبکہ چینی قونصل جنرل اور قونصل خانے کا عملہ واقعے میں محفوظ رہا ہے۔واقعے سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ دہشت گردوں کی چینی قونصل خانے میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے، تینوں دہشت گرد مارے گئے ہیں، قونصل خانے کا چینی عملہ مکمل طورپرمحفوظ اورصورتحال قابومیں ہے۔

دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چین کے قونصل خانے پر حملے کا فوری نوٹس لیا اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کو فون کرکے انہیں مزید پولیس فورس بھیجنے اور کارروائی کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے پولیس چیف کو چینی قونصلیٹ میں موجود عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے اور واقعے کی پل پل کی خبر دیتے رہنے کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے

چینی قونصل جنرل سے رابطہ کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی ہے۔چینی قونصل خانہ کراچی میں کلفٹن کے بلاک 4 میں صبا ایونیو پر واقع ہے جس کے اطراف میں عبداللہ شاہ غازی کا مزار،روسی قونصل خانہ، کویت قونصل خانہ، باغ ابن قاسم اور ایک مشہور سپر اسٹور جبکہ قریب ہی بلاول ہائوس بھی ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…