آفریدی جوش میں ہوش بھی کھو بیٹھے، مسئلہ کشمیر پر بیان دینے کے بعد شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آ گیا، بات ہی بدل ڈالی

14  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف کرکٹر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں کشمیر کے حوالے سے انہوں نے پاکستان کے موقف کی بجائے اپنا ہی موقف بیان کر دیا، جس پر لوگوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، لوگوں کے ردعمل کے سامنے آنے پر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے

جس میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کی قدر کرتا ہوں، میں اپنے وطن سے بہت محبت کرتا ہوں، شاہد آفریدی نے کہا کہ میری گفتگو کو ردوبدل کرکے پیش کیا گیا، واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اس قبل ویڈیو میں کہا تھا کہ دنیانے کشمیر کو ایک ایشو بنا لیا ہے،کشمیر کوئی ایشو نہیں ہے۔ وہاں پر لوگ رہتے ہیں، میں کہتا ہوں کہ چلو پاکستان کو نہیں چاہئے کشمیر، بھارت کو بھی نہ دو،کشمیر کو ایک الگ ملک بننے دو تاکہ وہاں لوگ تو شہید نہ ہوں، انسانیت تو زندہ ہو، نہیں چاہئے پاکستان کو کشمیر، پاکستان سے اپنے 4 صوبے تو سنبھل نہیں رہے،کشمیر میں لوگ شہید ہورہے ہیں،کہیں بھی لوگ مریں، ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔سوشل میڈیا پر جیسے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی پاکستانیوں نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ شاہد آفریدی کشمیر کے معاملے پر انتہائی جذباتی انداز میں خود پر قابو ہی نہ رکھ سکے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر برسوں سے حل طلب ایشوہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان جنگیں بھی ہوچکی ہیں، پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے لیکن بھارت نے مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشتگردی جاری رکھی ہوئی ہے۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…