ویڈیو لیک معاملہ !پنجاب کی سیاست میں ‘‘بیگم ڈپلومیسی ‘‘ سامنے آگئی،وزیر اعلیٰ کی بیگم تنازع سلجھانے کیلئے کہاں جا پہنچیں؟

14  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کی سیاست میں ”بیگم ڈپلومیسی“ سامنے آ گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کے درمیان تنازع کو سلجھانے کیلئے دونوں کی بیگمات میدان میں آ گئیں۔روزنامہ خبریں  کے مطابق بیگم گورنر اور بیگم وزیراعلیٰ نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے، گلے ملیں، چاکلیٹ سے منہ بھی میٹھے کیے اور پھر شوہروں کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے

سرجوڑ لئے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی والدہ محترمہ بھی موجود تھیں جنہوں نے دونوں کو دعائیں دیں۔ بنیادی طور پر یہ ملاقات اس تاثر کو دو رکرنے کیلئے کی گئی کہ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب میں کوئی بھی غلط فہمی نہیں، بیگموں کی طرح وہ بھی ساتھ ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ ویڈیو لیک معاملے کے بعد پنجاب حکومت کے درمیان اختلافات کی خبروں کو تقویت ملی تھی ۔لیکن سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اس تاثر کی تردید کی تھی۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…