سپریم کورٹ نے مشرف اور زرداری کے اثاثوں کی تفصیل کو کیوں خفیہ رکھنے کاحکم دیدیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

9  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں پرویز مشرف، آصف زرداری اور ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیل خفیہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، اس سلسلے میں درخواست قابل سماعت ہونے کے فیصلے تک تفصیلات سر بمہر رکھی جائیں گی، دورن سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمار دیئے ہیں کہ یقین رکھیں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، فیصلہ آئین اور قانون کے تحت ہوگا۔

جمعہ کو سپریم کورٹ میں این آر او کیس کی سماعت کے موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ ہمیں مطمئن کریں کہ درخواست قابل سماعت ہے، جس پر درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سوئس اکا ئو نٹ میں پڑی رقم پاکستان کی تھی، آصف علی زرداری نے پاکستان کا پیسہ سوئس بینکوں میں رکھا، سوئس اکانٹ میں موجود 60 ملین ڈالر پاکستان کی عوام کو ملنے چاہیے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ سوئس بنکوں میں پڑا پیسہ پاکستان کا ہے اس کے کیا شواہد ہیں، سوئس بینکوں کے اکانٹس کی شناخت کیا ہے، وکیل آصف زرداری کہتے ہیں وہ تمام کیسز سے بری ہوچکے، یہ تو واضح ہے کہ سوئس اکانٹس میں 60 ملین ڈالر تھے لیکن دیکھنا ہے کہ 60 ملین ڈالر کس کے تھے، کہاں گئے اور بینیفشری کون تھا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ این آر او کا معاملہ ماضی کا حصہ بن چکا، آئینی درخواست میں دوبارہ ٹرائل کرنا مناسب نہیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب اور وفاقی حکومت کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جواب مسترد کردیا، عدالت نے اٹارنی جنرل اور نیب کو سوئس مقدمات اور این آر او کا جائزہ لے کر جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جواب اور دستاویزات آنے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کریں گے۔عدالت نے پرویز مشرف،آصف زرداری اور ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیل خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں درخواست قابل سماعت ہونے کے فیصلے تک تفصیلات سر بمہر رکھی جائیں گی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ یقین رکھیں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی، فیصلہ آئین اور قانون کے تحت ہوگا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 3 ہفتوں تک کے لیے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…