وزیراعظم عمران خان کا آج ہونے والا قوم سے خطاب عین موقع پر کیوں اور کس کے کہنے پر منسوخ کردیا گیا؟ حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

6  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے حوالے سے میڈیا ذرائع کی رپورٹس تھیں کہ وزیراعظم 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے لیکن وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے عمران خان کا خطاب منسوخ کر دیا گیا، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا خطاب ریکارڈ کرنے والی سرکاری ٹیم کو واپس بھیج دیاگیا ہے،

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب پروگرام میں شامل ہی نہیں تھا، وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی، وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا جبکہ وزیراعظم نے شرکاء کو اپنے حالیہ دورہ چین سے متعلق آگاہ کیا،قومی سلامتی کمیٹی نے کہاکہ پاکستان کی خوش حالی اور امن قانون کی عمل داری میں ہے ۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر دفاع پرویزخٹک ، وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے شرکاء کو حالیہ دورہ چین سے متعلق آگاہ کیا۔ اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی اوردفاع کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔سلامتی کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کی خوش حالی امن و استحکام اور قانون کی عمل داری میں ہے، ملکی سلامتی و ترقی امن اور استحکام سے مشروط ہے ۔تین گھنٹے جاری رہنے والے اس طویل اجلاس میں ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور امن وسلامتی سے متعلق سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…