قرض کیلئے کڑی شرائط کا خاتمہ ! آئی ایم ایف نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی کتنے ارب ڈالر کا سہولتی قرضے دینے کی پیش کش کر دی گئی ؟

6  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا سہولتی قرضہ دینے کی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قرضے کیلئے درخواست پر آئی ایم ایف نے پاکستان کو کڑی شرائط کے بجائے سہولتی قرضہ دینے کی پیش کش کر دی ہے جس کی شرائط طے ہونا ابھی باقی ہیں۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا سہولتی قرضہ دینے کی

پیشکش کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین شرائط طے ہونا باقی ہیں۔ واضح رہے کہ ابتر معاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت آئی ایم ایف سمیت دوست ممالک سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے ۔ اس حوالے سے حکومت نے قرضے کیلئے آئی ایم ایف سے درخواست کر رکھی تھی جبکہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے 6ارب ڈالر کے رعایتی امدادی پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا۔دوسری جانب وزیراعظم پاکستان چین کا بھی دورہ کر چکے ہیں اور اس حوالے سے ایک خبر بھی سامنے آئی ہے کہ چین نے ساڑھے چار ارب ڈالر پاکستان کے اکائونٹس میں ٹرانسفر کر دئیے ہیں جبکہ پاکستان کیلئے معاشی پیکیج کیلئے دونوں ممالک نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں چین کی جانب سے امدادی پیکیج نہ ملنے کے حوالے سے باتیں ہورہی ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چین سے بڑا پیکیج حاصل کر لیا ہے۔ معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ چین نے خاموشی سے پاکستان کو ساڑھے چار ارب ڈالر دے دئیے ہیں جو اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے ملنے والے امداد پیکیج کا تو سب نے سنا ہے تاہم اب چین نے بھی پاکستان کو ایک بڑا پیکیج دیا ہے اور یہ وزیراعظم عمران خان

کی بڑی کامیابی ہے۔ چین نے خاموشی کے ساتھ پاکستان کو ساڑھے چار ارب ڈالر دے دئیے ہیں اور چین کی جانب سے رکھوائے ہوئے ڈالرز اس وقت پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں موجود ہیں۔دوسری جانب اس بات کی تصدیق پاکستان کے معروف ماہری معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن نے بھی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کی مدد کرتے وقت ہمیشہ خاموشی اختیار کی ہے اور ایک دوست کی مدد کا ڈھنڈورا نہیں پیٹا،پاکستان کے پاس اس وقت چین کی جانب سے دئیے گئے ساڑھے چار ارب ڈالر موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…