حسن نواز نے فلیگ شپ انوسٹمنٹ کمپنی کے علاوہ کتنی کمپنیاں قائم کیں؟ واجد ضیاء نے دوران جرح ایک ایک بات بتا دی،حیران کن انکشافات

2  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(اے این این )اسلام آباد کی احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو حاضری سے استثنیٰ دیا گیا۔ کیس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کو بتایا گیا کہ نواز شریف لاہور میں ہیں اور راستے بند ہونے کی وجہ سے وہ نہیں آ سکے۔سابق وزیر اعظم کے وکلاء کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جو عدالت نے منظور کر لی ۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء پر جرح جاری رکھی ۔جرح کے دوران واجد ضیا نے بتایا کہ حسن نواز نے بیان دیا کہ وہ لڑکپن ہی میں برطانیہ منتقل ہوگئے تھے، تعلیم مکمل ہونے پر برطانیہ میں کاروبار شروع کیا، فلیگ شپ انوسٹمنٹ کمپنی کے علاوہ 12 کمپنیاں قائم کیں، حسن نواز کے مطابق ان کمپنیوں کے ذریعے وہ پراپرٹی کی خرید و فروخت کرتے تھے۔واجد ضیا نے بتایا کہ حسن نواز نے کہا کہ ان کمپنیوں میں خاندان کے کسی فرد کا انتظامی کردار نہیں تھا، ان کمپنیوں میں خاندان کا کوئی فرد شیئرزہولڈر بھی نہیں تھا، تحقیقات کے مطابق حسن نواز کے بیان اور 2003 کے فنانشل اسٹیٹمنٹ میں تضاد ہے، حسن نواز نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ میں دی گئی دستاویزات پڑھیں نہ ہی دیکھیں۔جج ارشد ملک نے کہا کہ یہ تو اس کیس میں الزام بھی نہیں ہے کہ کمپنیوں نے ڈیفالٹ کیا، حسن نواز نے یہ نہیں کہا کہ نوازشریف ان کمپنیوں میں ڈائریکٹر یا شیئرز ہولڈر تھے۔احتساب عدالت نے تفتیشی افسر کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیاجبکہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا پر خواجہ حارث کی جرح جاری رہے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…